عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ دخل المسجد فدخل رجل فصلی فسلم علی النبی فردوقال ارجع فصل فانک لم تصل فرجع یصلی کما صلی ثم جاءفسلم علی النبی فقال ارجع فصل فانک لم تصل ثلاثا فقال ولذی بعثک بالحق ما احسن غیرہ فعلمنی فقال اذا قمت الی الصلاۃ فکبر ثم اقراءما تیسر معک من القران ثم ارکع حتی تطمئن راکعا ثم ارفع حتی تعدل قائما ثم اسجد حتی تطمئن ساجدا ثم ارفع حتی تطمئن جالسا وفعل ذلک فی صلاتک کلھا
(رواہ البخاری۔کتاب الصلاۃ )
ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ایک مرتبہ مسجد میں تشریف لے گئے اسی وقت ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھی اور اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا ۔آپ نے سلام کا جواب دیااور فرمایا کہ جا اور نماز پڑھ کیو نکہ تو نے نماز نہیں پڑھی پس وہ لوٹ گیا اور نماز پڑھی جیسی کے اس نے پہلے پڑھی تھی ،پھر واپس آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آ پ نے فرمایا جا اور نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی ،اسی طرح تین مرتبہ ہوا۔ تب وہ بولا کہ قسم اس ذ ات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں اس سے بہتر نماز ادا نہیں ادا کر سکتا لہذا آپ مجھے تعلیم دیجئے تو آپ نے فرمایا کہ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو تکبیر کہو اس کے بعد قرآن میں سے جتنا آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھو ،پھر رکوع کرو یہاں تک کہ رکوع میں اطمینان سے ہو جاؤ پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدے میں اطمینان سے ہو جاؤ پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔
(اسے امام بخاری نے کتاب الصلاۃ میں روایت کیا ہے )
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
Bookmarks