وزن کم کرنے کا جنون، گردوں کی تباہی کا باعث
لندن : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کےلئے جو لوگ بہت زیادہ ورزش، فاقوں یا سرجری سے چربی نکلوانے کے عمل سے گزر کر سمارٹ بننے کے چکر میں پڑ جاتے ہیں ان کو گردوں کا مرض لاحق ہوجاتا ہے بلکہ بعض افراد کے گردے تو اس عمل کے دوران فیل ہی ہوجاتے ہیں۔ غیر قدرتی طریقے سے وزن کم کرنے کا عمل سب سے زیادہ گردوں پر پڑتا ہے، اس لئے وزن کم کرنے سے پہلے مکمل طور پر اپنی صحت ، قد، وزن، بلڈ پریشر اور دیگر عوامل کے بارے میں آگاہی حاصل کرلینی چاہئے۔ برطانیہ اور امریکہ میں وزن کم کرنے سے متعلق 13 مختلف طبی تحقیقات کے اعدادو شمار سے ثابت ہوا کہ اس عمل سے گزرتے وقت سب سے زیادہ لوگ گردوں، پھر ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوئے۔ ماہرین طب نے وزن کم کرنے کے عمل کو نہایت حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اچھے اور قابل ڈاکٹر کی ہدایت اورنگرانی میں ہی وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ورنہ اچانک موت کا صدمہ آپ کے عزیز و اقارب کو برداشت کرنا پڑے گا۔
**********
Bookmarks