ہزاروں لاپتہ نوجوانوں کی عقوبت خانوں سے اٹھتی چیخوں، آہوں، کراہوں اور ان کے گھر والوں کے بے قرار شب و روز بھی کسی چینل پر دیکھیں ہیں آپ نے؟ سنیں ہیں آپ نے؟ یہ عین وہی سب کچھ ہے جو امریکہ نے مسلمانوں کے ساتھ کیا اور اُن کی خواہش 'ایما' ڈالروں پر ہم نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ کیا۔
صحافیوں کی قطاروں میں سے کوئی بھی 'جارج گیلوے' ، 'رابرٹ فسک' جیسا حق گو نہ ہوا، کافر سپاہیوں کے ضمیر بلبلا اٹھے، انھوں نے امریکہ کے خوبصورت دوغلے چہرے کا نقاب اتارا اور سچ بولا مگر ہمارے ہاں جگر پاش مظالم پر کوئی بھی نہ تڑپا؟ کوئی بھی نہ بولا؟ کٹی انگلیاں، ٹوٹی چوڑیاں، لہو میں ڈوبے اعضاء دیکھ کر ارتعاش کی ایک لہر بھی نہ اٹھی؟ ایک سسکی، ایک آہ تک نہ نکلی؟ جبیں شکن آلود تک نہ ہوئی؟
ملک ڈوب رہا ہے۔۔
ملک ڈوب رہا ہے۔۔
ملک ڈوب رہا ہے۔۔
کوئی مولوی دشمنی کے بدلے چکانے پر کالم در کالم لکھنے پر مامور ہے۔ کوئی اپنے ادارے سے وفاداری نبھا کر داد طلب نظروں سے مڑ مڑ کر ہم وطنوں کے لہو میں ڈوبے ہاتھوں کو نظر انداز کیے شاباش کا طلبگار ہے۔۔!
ہمیں سچ بولنا ہوگا، سچ لکھنا ہوگا، سچ چھاپنا ہوگا۔ قوم سبا کی کہانی ہم پر صادر ہونے کو ہے اور ہم اب بھی حقیر مقاصد کی تسکین میں گم ہیں؟؟
آئیے قدم اُٹھائیے، پاکستان یوتھ تھنک ٹینک انفارمیشن کلیرنگ ہاوس(ICH) کے شانہ بشانہ، اس سامراجی نظام کے خلاف آواز اٹھائیے۔ اپنے مظلوم بھائیوں کے لہو کا قرض اتارنے کے لیے امریکہ اور اس کے حواریوں جیسے غلیظ کیڑوں کو اپنے وطن عزیز سے نکال باہر پھینکیں۔
ICH (Information Clearing House) is Pakistan First youth based think tank working on the concept of alternate media. Giving analysis after deep thinking discussion in study circules . In very near future we are going to launch our website and Journal. please join us if you are interested in this small step for great leap of Nation building through truth and sovereignty. Please contact on
Mahmud Ayaz
********
Bookmarks