علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا
ہے نے کہا ہے کہ واقعہ ناقص
حفاظتی انتظامات کی وجہ
سے ہوا۔ انتظامیہ خود کش
حملہ قرار دے کر بلا اپنے سر
سے ٹالنا چاہ رہی ہے
۔سانحہ کراچی کے بعد شعیہ
علماء کی مشترکہ پریس
کانفرنس خراسان روڈ پر
ہوئی۔ پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن
ظفر نقوی نے کہا کہ آج پر
امن ہڑتال ہوگی جبکہ تین
روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا
گیا۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے
انکشاف کیا کہ دھماکہ میں
بری طرح سے مسخ ہوجانے
والی ایک میت کو خود کش
حملہ آور قرار دینے کی
کوشش کی گئی۔تاہم اس کی
شناخت عزادار کی حیثیت سے
ہوگئی ہے۔علامہ حسن ظفر
نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے
جنازوں کو علیحدہ علیحدہ
کرکے واقعے کو سبوتاژ
کرنے کی کوششیں کی
جارہی ہیں۔
Bookmarks