اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور حکومت کی پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے تعمیری اور مثبت تنقید کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات سیکرٹری جنرل امتیاز عالم کی قیادت میں ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن(سیفما) کے وفد سے بات چیت کے دوران کی، جس نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک میں میڈیا کی موجودہ صورتحال،آزادی اور کردار کے امور پر بات چیت ہوئی۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر نے کہا کہ آزاد اور غیر جانبدار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا اہم جزو ہے جو ان جمہوری اصولوں کا نگہبان ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے خون کا نذرانہ دیا ہے۔اس موقع پر صدر کو سیفما کے بارے بریفنگ دی گئی۔
Bookmarks