طالبان دہشت گردوں سے ایک ایک شہید کا بدلہ لیا جائے گا
گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبہ سرحد میں طالبان دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے عہد کیا ہے کہ وہ طالبان دہشت گردوں سے ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔۔
پاکستانی ذرائع نےواشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبہ سرحد کے علاقے میں طالبان دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے عہد کیا ہے کہ وہ طالبان دہشت گردوں سے ایک ایک شہید کا بدلہ لیں گے۔
طالبان دہشت گردوں کے بھیانک خود کش حملے کے متاثرین کا کہنا ہے کہ " ہم پشتون ہیں۔ ہم اپنے نقصان کا بدلہ لیں گے" ۔ طالبان کی طرف سے والی بال گراؤنڈ میں دھماکے نے ہماری نئی نسل کو ختم کیا ہے اور ہم طالبان دہشت گردوں سے ایک ایک شہید کا حساب لیں گے۔
اخبار کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کے ایک گاوٴں میں والی بال کے میچ اور شائقین کے ہجوم میں جب طالبان خود کش بمبار نے دو ہفتے قبل ٹرک کے ذریعے دھماکہ کیا تو اس چھوٹے سے گاوٴں کا ہر خاندان سوگوار تھا ہر خاندان کا کوئي نہ کوئی فرد اس دھماکے کا شکار ہوا ۔ ان میں سے ایک خود کش بمبار بھی تھا۔ شاہ حسن خیل گاوٴں میں نئے سال کی آمد پر وسیع پیمانے میں قتل عام میں ایک سو سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔اس واقعے نے ان لوگوں کے خلاف منظم ہونے پر مجبور کیا۔ یہ لوگ جو صدیوں سے خونی رشتوں اور قبائلی روایات سے جڑے ہوئے تھے ،دہشت گردی کے نظریات نے ان کو پارہ پارہ کردیا۔ یہ اس علاقے کا مہلک ترین حملہ تھا اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے اس گاوٴں کے لوگوں نے اس خونی واقعے کے بارے بتایا۔ ان میں سے ہر ایک کا کوئی بھائی، بھتیجا، چچا یا کزن اس میچ کو کھیلتے یا دیکھتے ہوئے شہید ہوگیا۔ وہ اس خودکش بمبار کو بھی جانتے تھے جو اس گاوٴں کا ہی تھا اور طالبان دہشت گردوں سے مل گیا تھا۔ اخبار کے مطابق اس گاوٴں کی امن کمیٹی جو طالبان ملیشیاء کے خلاف بنائی گئی اس کے سربراہ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اس گاوٴں کا کوئی ایسا شخص نہیں جس کا کوئی رشتے دار اس دھماکے میں شہید نہ ہوا ہو۔ لیکن کسی کی آنکھ میں آنسو نہیں ہے۔ ان با ہمت لوگوں کو کہنا ہے کہ ’اس بم دھماکے نے بیشک ہمارے گاوٴں کو تباہ کردیا، لیکن ہماری جرات اور ہمت کو مات نہیں دے سکا۔ ہمارا چالیس دن کا سوگ ختم ہوگیا۔ اب ہم طالبان دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے اور اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک اس گاوٴں کا ایک شخص بھی زندہ ہے اور اپنے ایک ایک شہید کا طالبان دہشت گردوں سے انتقام لیں گے۔ اخبار کے مطابق یہ لوگ کلاشنکوف اور جدید اسلحے سے لیس ہو چکے ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیِں
Bookmarks