کراچی چین میں تیار کردہ پاک بحریہ کا دوسرا ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس شمشیر چین کے شہر شنگھائی میں گزشتہ دسمبر میں باقاعدہ کمیشننگ کے بعد ہفتہ کو کراچی پہنچگیا۔ کراچی تک اپنے سفر کے دوران پی این ایس شمشیر نے سنگاپور اور کولمبو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نیوی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی بندرگاہ کے قریب پہنچنے پر پاک بحریہ کے سمندری اور فضائی یونٹوں نے کھلے سمندر میں جہاز کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازیں جہاز کی بندرگاہ آمد پر ایک پر وقار استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل تنویر فیض، پاک بحریہ کے افسروں، جوانوں اور جہاز کے عملے کے اہلخانہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
Bookmarks