السلام علیکم!
جیسا کہ آپ سب یہ جانتے ہیں کہ آئی ٹی دنیا میں ہم آپ کے لئے نت نئی سہولیات متعارف کرا رہے ہیں.
اور آپ کو ایک پرفیکٹ ماحول مہیا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں.اور اس سلسلے میں ہماری منیجمنٹ کا کام قابل
تحسین ہے.
اسی سلسلے میں آپ سب دوستوں کو آئی ٹی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فریش ہونے کے لئے گیمز بھی مہیا کی گئی
جس کے ذریعے آپ آئی ٹی دنیا پہ مزید محضوظ (خوش) ہو سکتے ہیں.اور کافی بہترین اور عمدہ گیمز شامل کی گئی
ہیں اور امید ہے جلد مزید گیمز شامل کر دی جائیں گی.ان گیمز کو کھیل کے آپ ونر بھی بن سکتے ہیں اور اس
ساتھ آپ چیلنج گیمز بھی کھیل سکتے ہیں.
اب دیکھتے ہیں کی ان گیمز کو ہم کس طرح کھیل سکتے ہیں.
اس کے لئے آپ کو سب سے پہلے اوپر گیمز کے بٹن پہ کلک کرنا ہو گا .جیسا کہ نیچے سکرین شاٹ میں دکھایا
گیا ہے.
گیم کے بٹن پہ کلک کر لینے کے بعد گیمز کا مین پیج کھل جائے گا .جہاں پہ بے شمار گیمز موجود ہوں گی اور آپ
یہاں پہ اپنے پسندیدہ گیم کھیل سکتے ہیں.
امید ہے آپ کو یہ گیمز کھیلتے ہوئے مزہ آئے گا اور آئی ٹی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فریش منٹ کے لئے یہاں
آتے رہیں گے .......
Bookmarks