Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 32

Thread: انار کا جوس پینے سے چہرے کی رنگت

  1. #1
    KABEER_ALI's Avatar
    KABEER_ALI is offline Senior Member+
    Last Online
    1st July 2013 @ 05:38 PM
    Join Date
    04 Mar 2010
    Location
    EngLaNd (LuToN)
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    40

    Default انار کا جوس پینے سے چہرے کی رنگت

    انار کا جوس۔۔۔پینے سے چہرے کی رنگت سرخ گلاب کی طرح ہو جاتی ہے


    حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”انار کھاؤ اس کے اندرونی چھلکے سمیت کہ یہ معدے کو حیات نوعطا کرتا ہے“



    حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا۔” ایسا کوئی انار نہیں ہوتا کہ جس میں جنت کے اناروں کا دانا شامل نہ ہو۔“
    اللہ تعالیٰ نے انار کو جنت کے میووں اور ان سہولتوں میں شمار کیا ہے۔ جو جنت میں میسر ہیں۔ سورة انعام کی آیت۹۹ میں انگور، زیتون اور انار کی باہمی مشابہت کا ذکر کر کے اس پر غور وفکر کی ہدایت دی ہے جبکہ سورة انعام کی آہت نمبر ۱۴۱ میں حقداروں کو یعنی جو یہ پھل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں یہ پھل خرید کر کھلانے کی تاکید فرمائی ہے۔

    اقتدار فاروقی ر قم طراز ہیں کہ انار کا ذکر (مان کے نام سے قرآن پاک میں تین مرتبہ آیا ہے اور تینوں بارانسان کو اہم
    نصیحتیں کی گئی ہیں۔ سورة رحمن کی آیت نمبر۷۹ میں ارشاد ربانی ہے۔” یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں ہر قسم کے پھل جیسے کہ کھجور اور انار موجود ہیں، تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔“
    انار کا نباتاتی نام(Punica Quaranatum) ہے۔ مشہور سائنسدان ڈی کیڈوے ایران کو انار کا اصل وطن قرار دیتے ہیں۔ ایران سے انار افغانستان اور وہاں سے ہندوستان اور ہندوستان سے سیاحوں کی معرفت افریقہ پہنچا پھر بحیرہ روم کے ممالک میں اس کی کاشت شروع ہو گئی اس کے بعد امریکہ کے گرم علاقوں میں چلّی تک لگایا گیا۔ ہندوستان میں پٹنہ کے انار کو شہرت حاصل ہے۔ لیکن ایشیائی ممالک میں پاکستان اور افغانستان میں پائے جانے والے شیریں اور لذیذ انار کی مثال کہیں نہیں ملتی انار چیو نیکا خاندان کا پودا ہے۔ یہ سرخ اور سفید دورنگوں میں پیدا ہوتا ہے۔ چین اور کشمیر میں خودروانار بھی ہوتا ہے۔ سرد اور معتدل دونوں مقامات پر اس کی پیداوار ہو سکتی ہے۔ گہرائی اور چکنی زمین میں اس کی کاشت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس کی پیداوار ستمبر میں ہوتی ہے۔ انار کے درخت کی اونچائی زیادہ سے زیادہ بیس فٹ ہوتی ہے اس کا تناپتلا اور گولائی میں تین سے چار فٹ کا ہوتا ہے انار کی کھال یا چھال کا رنگ پیلا یا گہرا بھورا ہوتا ہے۔ انار کی تین بڑی قسمیں نمبر ایک شیریں انار ، نمبر دو کھٹ مٹھا انار، تین، ترش انار، جدید تحقیق کے مطابق شیریں انار جراثیم کش ہوتے ہیں۔ اس لئے ٹی بی کے مریضوں کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ آ ج کل انار کی اچھی اقسام ترکی، ایران، افغانستان، شام، مراکش اور اسپین میں پیدا کی جاتی ہیں۔ عام اناروں میں ناقابل خوراک حصے 27سے 49فیصد کے درمیان اورجوس 57فیصد سے 71فیصد کے درمیان پایا گیا ہے۔ ایک سو گرام

    انار میں کیمیاوی اجزا کاتناسب یہ ہے۔
    پروٹین وہ فیصد، کاربوہائیڈریٹ 11.6فیصد، کیلوریز48فیصد، سوڈیم1.1فیصد، پوٹاشیم2.4،کیلثیم2.9فیصد، مینگنیشیم 3.1، فیٹس1.5فیصد، کوپر7فیصد، فاسفورس7.5فیصد، سلفر4.2فیصد اور کلورائیڈ52.5فیصد ہوتے ہیں۔
    اس کیمیاوی تجزیے کی توضیح پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد غزنوی لکھتے ہیں” ان تجربوں سے دو اہم باتیں سامنے آتی ہیں۔ پہلی یہ کہ نبی کریمﷺکی پسندیدہ غذاؤں اور دواؤں کے ایک خصوصی اصول کے مطابق اس میں سوڈیم کی مقدات بہت کم اور پوٹاشیم زیادہ ہے جس کا اہم فائدہ یہ ہے کہ دل اور گردوں کی بیماریوں میں انار بے کھٹکے دیا جا سکتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس میں مٹھاس کی ایسی قسم موجود نہیں جو زیابیطس کے مریضوں کے لئے مضر ہو اس لئے شوگر کے مریض کھلے دل سے انار کا جوس پی سکتے ہیں۔ اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے انار کھانے سے خون کی نالیوں کو نقصان ہو گا نہ کولیسٹرول میں اضافہ ہو گا اور یہ وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے۔“


    طبی افادیت
    حضرت علی سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا ”انار کھاؤ اس کے اندرونی چھلکے سمیت کہ یہ معدے کو حیات نوعطا کرتا ہے“
    انار کے چھلکے میں کرم کش عنصر زیادہ مقدار میں ہونے کے باعث پیٹ کے کیڑوں کی تمام اقسام کے لئے موثر دو اکا کام کرتا ہے۔ بہت ممکن ہے اسی حکمت کے پیش نظر نبی کریم ﷺنے انار کے اندرونی چھلکے سمیت کھانے کی تاکید فرمائی ہے۔ یرقان کے مریض انار کے دانوں کا ایک چھٹانک رس لے کر لو ہے کے صاف بر تن میں رکھ دیں صبح تھوڑی سی مصری ملا کر پی لیں کچھ ہی دنوں میں یرقان ختم ہو جائے گا۔ غالباََاسی پس منظر کی بنا پر طائف کے مشہور باغ” ہوا پا کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کے انار اور چشموں کا پانی دل کو طاقت دیتا ہے۔ مکہ معظمہ میں عرصہ دراز سے مقیم ایک فاضل ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے دل کے مریض جب طائف کا انار کھاتے ہیں تو ان میں بشاشت آجاتی ہے“۔اطبائے قدیم کے مطابق انار، دل اور جگر کے لئے قوت بخش ہے۔ پرانی کھانسی، یرقان اور سینے کے درد کے لئے مفید ہے۔ پیٹ کی سوزش اور بھوک کی کمی کے لئے یہ نسختہ اکسیر ہے۔
    انار کا سواسیر پانی تھوڑی دیر رکھیں تو کچھ بھاری اجزا نیچے بیٹھ جاتے ہیں۔ ان کو چھان کر نکال دیں اس کے بعد اس میں ایک پاؤ کھانڈ اور ایک تولہ سونف پیس کر ملا لیں اور بوتل میں ڈال دیں پھر اس کو دھوپ میں رکھیں یہ بوتل لبالب بھری ہوئی نہ ہو، ایک چوتھائی خالی ہو۔ ایک ہفتہ یوں ہی پڑے رہنے دیں اور ہلاتے رہیں۔ اس سیال کے تین سے نوتولے روزانہ کھانے سے افاقہ ہو گا۔ وید کے مطابق ” انار کا پانی صفرزائل کرتا ہے، دل او رجگر کو طاقت دیتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے، مقوی ہے اور بلغم کو ختم کرتا ہے“۔


    میٹھا انار معدے اور اس میں موجود اشیاء کے لئے بے حد مفید ہے۔ حلق کے ورم، پھیپھڑوں کی سوزش میں اکسیر ہے۔ اس کا عرق پیٹ کو نرم کرتا ہے۔ شیریں انار کے پھولوں کو کوٹ کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑ لیں اور رس نکال لیں۔ اسی مقدار میں مصری ملا لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر شربت شیشی میں نکال کر رکھ دیں۔ چھ ماشے سے مریض کو دینا شروع کر یں اور دو تولہ تک دیں۔ یہ دواچٹائی بھی جا سکتی ہے۔ اور پانی یا دودھ لسی کے ساتھ پی بھی جا سکتی ہے۔ ٹی بی کے علاوہ دل کی بیماری میں بھی یہ نسخہ بے حد مفید ہے۔ انار کے چاشنی دار رس سے بدن کو غذائیت ملتی ہے۔ وہ مریض جنہیں کسی بھی سبب غذا نہیں دی جا سکتی ، ان کی توانائی برقرار رکھنے کے لئے صحت بخش غذا کے طور پر انار کا جوس دیا جاتا ہے۔ بھارتی ماہرین کے نزدیک بچوں کے سوکھا اور آنتوں کی دق میں انار کا جوشاندہ مفید ہے۔ بنگال کے اطباء انار کے جوس میں لونگ، ادرک اور مازو ملا کر بواسیر کے مریضوں کو دیتے ہیں۔ملیر یا اور پرانے بخاروں میں جب مریض کو کمزوری کے ساتھ ہر وقت پیاس لگتی ہے توانا رکا جوس بہترین علاج ہے۔


    بخار کی حالت میں چھلکے سمیت انار کا جوس شہد میں ملا کر نہار منہ پینا بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ جوس پیٹ کی تمام خرابیوں کو دور کرتا ہے۔ دائمی بخار کے مریض کے لئے انار کا جوس اکسیر ہے۔ منہ کے اندر کی خشکی اور باربارپیاس لگنے کی شکایت انار کا جوس پینے سے دور ہوتی ہے۔ ملیر یا بخار میں انار کا جوس مفید ہے۔ بواسیر کے مریض کو ادرک اور لونگ باریک پیس کر انار کے جوس ملا کر پلانے سے مرض سے نجات مل جاتی ہے۔


    ہضم کی درستگی کے لئے انار کا دانا پانچ تولے، سونٹھ، سفید زیرہ ، سیاہ نمک ایک ایک تولہ لے کر کوٹ کر سفوف بنا کر دوپہر اور رات کو کھانے کے بعد چھ، چھ ماشے استعمال کر یں۔
    بطور میوہ انار بکثرت استعمال ہوتا ہے۔کیونکہ اس سے لطیف خون پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے گرم مزاجوں کے لئے انار کا استعمال بے حد مفید ہے۔ یہاں کے جگر اور قلب کے لئے تقویت کا باعث بنتا ہے۔ طب یونانی میں شربت انار، جوارش انارین اور جوارش پو دینہ نامی مشہورمرکبات مدتوں سے استعمال ہو رہے ہیں۔ انار کے پتوں کو خشک کر کے پیس کر اس سفوف کو منجن کے طور پر استعمال کرنے سے دانت مضبوط اور صاف ہوتے ہیں۔
    انار دانہ ایک تولہ، سفید زیرہ ، چھ ماشہ، پو دینہ چھ ماشہ، املی چھ ماشہ، سیاہ مرچ تین ماشہ، نمک اور سرکہ حسب ذائقہ لے کر پہلے تمام اجزاء کو سر کے میں ملائیں اور سل بٹے پر باریک پیس لیں۔ یہ چٹنی سانس کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ انار کا پانی چھلکوں سمیت نکال کر مرہم کی طرح گاڑھا کر کے آنکھوں میں بالائی کے ساتھ لگایا جائے آنکھ سے سرخی کاٹ دیتا ہے۔ یہی مرہم مسوڑھوں پر لیپ کرنے سے پائیریا کے لئے فائدہ مند ہے۔
    جلد سے بار بار خون نکلنے کی صورت میں انار کے دانے بہت مفید ہیں۔ انار کے پتوں کا پانی ناک میں ڈالنے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔ کھانا کھانے کے فوراََ بعد انار استعمال کر نا چاہیے۔ انار کھانے کے دوران تمبا کونوشی سے گریز کر یں کیونکہ انتڑیوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے اپنڈ کس ہو سکتا ہے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد انار کے دانے پر نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر اس کا رس چوسنے سے کھانا ہضم ہو جائے گا کھٹا انار سرد مزاج لوگوں کو سردی کے موسم میں نہیں کھانا چاہیے۔


    زیبانش حسن
    مٹاپا کم کرنے کے لئے خواتین انار کا جوس پی کر اسمارٹ بن سکتی ہیں۔ انار کا رس پینے سے چہرے کی رنگت سرخ گلاب کے مانند ہو جاتی ہے اور جسمانی اعضاء میں بھی توانائی آجاتی ہے۔

  2. #2
    DrWatson is offline Senior Member+
    Last Online
    4th February 2017 @ 06:13 PM
    Join Date
    18 Apr 2006
    Location
    Rawalpindi, Pakistan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    112
    Threads
    10
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    MasaALLAH bahot zabardst sharing

    MFA/money making sites blogs not allowed, ITDunya Team

  3. #3
    junaidansari36 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th February 2021 @ 03:06 AM
    Join Date
    11 Mar 2010
    Age
    34
    Posts
    160
    Threads
    34
    Credits
    882
    Thanked
    5

    Default

    Quote DrWatson said: View Post
    MasaALLAH bahot zabardst sharing
    mashallah bht achi ahadis share ki.jazak allah

  4. #4
    Bhatti_cool's Avatar
    Bhatti_cool is offline Senior Member+
    Last Online
    13th May 2015 @ 10:48 PM
    Join Date
    08 Jan 2010
    Posts
    42
    Threads
    0
    Credits
    960
    Thanked
    4

    Default

    very nice sharing

  5. #5
    Join Date
    18 Mar 2010
    Location
    Pak Army Aviation Squadron
    Posts
    18
    Threads
    0
    Thanked: 1

    Default

    Wow, really great and fantastic info, thanks a lot for sharing it with us.

  6. #6
    omairfayyaz's Avatar
    omairfayyaz is offline Senior Member+
    Last Online
    21st May 2016 @ 11:44 PM
    Join Date
    23 Jun 2009
    Location
    khuda ki zameen
    Age
    37
    Posts
    2,239
    Threads
    121
    Credits
    955
    Thanked
    186

    Default

    Subhanallah

  7. #7
    raz24726's Avatar
    raz24726 is offline Advance Member
    Last Online
    17th April 2024 @ 08:05 PM
    Join Date
    16 Dec 2009
    Location
    Agr Milu To Muj
    Gender
    Male
    Posts
    5,502
    Threads
    79
    Credits
    1,178
    Thanked
    432

    Default

    bht umda

  8. #8
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    جزاک اللہ
    نقشِ قدم نبی کہ ہیں جنت کے راستے
    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

    سلسلہ بیعت

  9. #9
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Subhan Allah.......

  10. #10
    KABEER_ALI's Avatar
    KABEER_ALI is offline Senior Member+
    Last Online
    1st July 2013 @ 05:38 PM
    Join Date
    04 Mar 2010
    Location
    EngLaNd (LuToN)
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    40

    Default

    جزاک اللہ
    Hosla-afzai ka shukriya

  11. #11
    Rubbeena is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd June 2010 @ 09:01 PM
    Join Date
    10 Mar 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,196
    Threads
    126
    Credits
    0
    Thanked
    275

    Default

    ache information k liye thanks

  12. #12
    KABEER_ALI's Avatar
    KABEER_ALI is offline Senior Member+
    Last Online
    1st July 2013 @ 05:38 PM
    Join Date
    04 Mar 2010
    Location
    EngLaNd (LuToN)
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    40

    Default

    Jazakallah

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 19
    Last Post: 6th November 2016, 10:23 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 21st February 2012, 11:13 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 5th August 2011, 07:18 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 8th December 2010, 06:36 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •