السلام علیکم دوستو
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف
رضا گیلانی نے کہا ہے کہ
حالیہ سیلاب سے نقصانات کے
باعث ملک کئی دہائیوں پیچھے
چلا گیا ہے۔ دوسری جانب
پشاور سمیت صوبہ بھر میں
وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ
جاری ہے اور امدادی کاموں
میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ اور صوبہ
سندھ میں گدو بیراج سے گیارہ
لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا
گزر رہا ہے۔
سندھ: دریا میں انتہائی
اونچے درجے کا سیلاب
پنجاب: بے گھر افراد کی تعداد
اٹھارہ لاکھ سے زیادہ
سندھ میں سیلاب کی تباہیاں
شروع
دوسری طرف اقوام متحدہ کے
سربراہ کے خصوصی ایلچی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ
سیلاب سے ہوئے نقصانات کی
تعمیرِ نو کے لیے پاکستان کو
اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے اتوار کے روز
سکھر کا دورہ کیا اور اس موقع
پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب
نے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں
تباہی مچائی ہے
Bookmarks