السلامُ علیکم
ورلڈ کپ میں آج پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ پاک آسٹریلیا کی ٹیموں کا سات بار ورلڈ کپ ایونٹ میں ٹاکرا ہوا جس میں چار کینگروز کو اور تین کامیابیاں پاکستان کو حاصل ہوئیں ۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں 85 بار ون ڈے انٹرنیشنل میں مقابلہ کر چکی ہیں جن میں 52 بار کینگروز جبکہ 29 بار قومی ٹیم فتحیاب ہوئی ۔ ایک میچ برابر جبکہ تین میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ۔آخری بار 1999 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا.
دُنیانیوز
والسلام
زارا
Bookmarks