ناروے:بم دھماکے اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد91 ہوگئی
ناروے کے دو شہروں میں بم دھماکے اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 ہوگئی،حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو ئے۔ سکیورٹی اداروں نے ملک میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عینی شاہدین کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے دارالحکومت اوسلو سے پینتیس کلو میٹر دور شہر یوٹویا میں حکمران جماعت لیبر پارٹی کے یوتھ کیمپ کے شرکاء پر فائرنگ کر دی جس سے 80 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یوتھ کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرنا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے رات گئے ایک بتیس سالہ شخص کو فائرنگ اور دھماکوں کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ناروے میڈیا کے مطابق اسکا نام آندرس بیرنگ بریویک ہے اور وہ ناروے کا شہری ہے۔ دوسری جانب اوسلو میں لیبر پارٹی کے ہیڈ کواٹرز کے قریب بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ دھماکے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
Bookmarks