Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 25

Thread: گوگل ایڈسینس اکائونٹ بند ہونے کے اسباب

  1. #1
    Join Date
    04 Oct 2008
    Location
    Jeddah - Saudi Arabia
    Age
    43
    Posts
    70
    Threads
    6
    Credits
    985
    Thanked
    3

    Default گوگل ایڈسینس اکائونٹ بند ہونے کے اسباب



    چودہ غلطیاں جو آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتی ہیں

    مصنف: یاسر عمران مرزا

    انگریزی کا مشہور محاورہ ہے "ٹو ایرر از ہیومن، ٹوفارگیو از ڈیوائن" جس کا مطلب یہ ہے کہ "انسان خطا کا پتلا ہےاور خدا خطائیں معاف کرنے والا ہے" تاہم جب بات گوگل ایڈسینس کی آتی ہے تو "غلطی کی معافی کی گنجائش نشتہ" والی بات ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ گوگل ایڈسینس اپنے پبلشرز کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی معاف کرنے کو تیار نہیں۔ آپ کسی ایسی ہی چھوٹی سی غلطی کا شکار ہو کر اپنا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کروا لیتے ہیں۔ اور آپکی تمام محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔ گوگل ایڈسینس والے یہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کی دی گئی ہدایات اور پالیسیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ایک دفعہ آپ پر گوگل ایڈسینس کی طرف سے پابندی لگ گئی سمجھیے زندگی بھر کے لیے لگ گئی۔

    ایک ۔ اپنی ویب سائٹ پر لگے ہوئے اشتہارات پر خود سے کلک کرنا

    گوگل ایڈسینس کے نئے پبلشرز اکاؤنٹ منظور ہونے کے فورا بعد ہی تیز رفتار کمائی کے چکر میں اپنے اشتہارات پر کلک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسا کرنا دراصل انڈے دینے والی مرغی کو خود ہی قتل کرنے جیسا ہے۔ کچھ پبلشرز اپنے کمپیوٹر سے ہٹ کر کسی دوسرے کمپیوٹر پر جا کر اپنی سائٹ کے اشتہارات پر کلک کرتے ہیں۔ یاد رکھیے گوگل اس معاملے میں بہت چالاک ہے اور وہ بہت جلد آپکو پکڑ لے گا۔ اورآپکی ہمیشہ کے لیے چھٹی۔۔۔

    دو ۔ روبوٹ یا سافٹ وئر کی مدد سے اپنی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر کلک کرنا اور امپریشنز کی تعداد بڑھانا

    بازار میں ایسے بہت سے سافٹ وئر دسیتاب ہیں جو آپکی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر خودکار طریقے سے کلک کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئرز میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے آئی پی تبدیل کر لیتے ہیں، مختلف اوقات میں مختلف انداز سے کلک کر کے گوگل ایڈسینس والوں کو دھوکہ دینے کا پورا انتظام کرتے ہیں، مگر گوگل ان سافٹ وئرز کو پکڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، اور ایسا ہو جانے کی صورت میں آپکا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

    تین ۔ دوستوں سے کہہ کر اپنی سائٹ پر ظاہر ہونے والے اشتہارات پر کلک کروانا
    اکثر لوگ اپنے دوستوں سے کہہ کر اپنی ویب سائٹ پر لگے گوگل اشتہارات پر کلک کرواتے ہیں۔ ایسا کرنا ایک تو دھوکہ دہی کے ذمرے میں آتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ گوگل اس طرح کی حرکتوں کو بہت جلد پکڑ لیتا ہے۔ اکثر انٹرنیٹ فورمز پر اس طرح کے اشتہارات نظر آتے ہیں کہ آپ میرے اشتہارات کلک کریں، میں آپکے کرتا ہوں۔ ایسا کرنا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں ۔

    چار ۔ کلک ایکسچینج سائٹس جوائن کرنا اور ان کی خدمات سے مستفید ہونا

    کلک ایکسچینج سائٹس بھی دراصل ایک دوسرے کے اشتہارات پر کلک کرنے کی ہی ایک شکل ہے۔ ایسا کرنے کے بعد بھی آپ گوگل کو دھوکا نہیں دے پائیں گے۔

    پانچ ۔ اپنی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر کلک کرنے کے عوض صارفین کو مفت خدمات مہیا کرنے کا لالچ دینا
    کئی ویب سائٹ مالکان اپنی ویب سائٹ پر اس طرز کے پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپکو ڈاون لوڈ کی سہولت مفت مہیا کر دیں گے آپ ہمارے اشتہارات پر کلک کریں۔ ایسا کرنا گوگل کی پالیسی کے منافی ہے اوراگر آپکی سائٹ پر اس طرز کے پیغامات ہوں تو بہت جلد گوگل آپ کا اکاؤنٹ بند کر دے گا۔

    چھے ۔ اپنی سائٹ پر ایسے پیغام دینا "اشتہار پر کلک کر کے ہمیں عطیہ دیں"

    ویب سائٹ پر خدمات دینے کے عوض عطیہ دینے کا بینر اکثر ویب سائٹس پر لگا ہوتا ہے جو کہ قطعی غلط نہیں اگر آپ پبلک سروس کا کوئی کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ شوقیہ طور پر بھی عطیہ دیں کا بینر لگا دیں تو گوگل کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ تاہم اگر بینر میں اس طرح کا پیغام لکھا ہو یا فقط کوئی اشارہ موجود ہو کہ ویب سائٹ پر موجود اشتہارات پر کلک کر کے ہمیں عطیہ دیں تو وہ گوگل کی پالیسی کے مطابق قابل اعتراض بات ہو گی۔ جس پر آپکا اکاؤنٹ بند بھی ہو سکتا ہے۔

    سات ۔ مبہم سرخیوں کے نیچے اشتہار لگانا

    غیر واضح اور مبہم سرخیوں کے نیچے اشتہار لگانا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔کیوں کہ اس سے گوگل ایڈسینس کی ٹیم کو یہ شک پڑ سکتا ہے کہ آپ صارف کو اشتہار پر کلک کرنے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

    آٹھ ۔ اشتہارات کی طرف اشارہ دے کر اسے نمایاں کرنے کی کوشش

    [IMG]http://i137.***********.com/albums/q231/mirza_yasir4/image001-4.png[/IMG]

    ویب سائٹ میں جہاں بھی آپ گوگل ایڈسینس کا کوڈ لگائیں اس کی طرف کوئی تصویری اشارہ دینا گوگل کی پالیسی کے خلاف ہے اور ایسا کرنے پر گوگل آپکا اکاؤنٹ بند کر سکتا ہے۔

    نو ۔ ایسی سائٹس پر اشتہار لگانا جو گوگل کی ٹرمز آف سروسز کے منافی ہوں

    [IMG]http://i137.***********.com/albums/q231/mirza_yasir4/image002-4.png[/IMG]

    ایسی ویب سائٹس جن میں اخلاق کے منافی تصاویر، ویڈیوز یا نفرت انگیز مضامین شامل ہوں پر گوگل ایڈسینس کے اشتہار لگانا گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے چنانچہ آپ کسی بھی ویب سائٹ میں گوگل ایڈسینس کوڈ لگاتے وقت احتیاط برتیں۔

    دس ۔ ایسے پیج پر اشتہار لگانا جہاں گوگل ایڈز جیسا فارمیٹ پہلے ہی موجود ہو

    کسی بھی ایسے پیج میں اشتہار لگانا، جہاں کا مواد پہلے ہی گوگل ایڈز کے فارمیٹ کے مطابق ہو۔ اور جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارف کنفیوز ہو جائے کہ آیا یہ اشتہار ہے یا ویب سائٹ کا مواد ، وہاں پر بھی اشتہار لگانا آپکا اکاؤنٹ بند ہو جانے کا سبب بن سکتا ہے۔

    گیارہ ۔ تصاویر کے ساتھ جوڑ کر اشتہار لگانا

    [IMG]http://i137.***********.com/albums/q231/mirza_yasir4/image003-4.png[/IMG]

    گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کے ساتھ کسی بھی قسم کی تصاویر یا ویڈیوز لگانا گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے۔ گوگل ایڈسینس ٹیم اس قسم کی خلاف ورزیوں کا سختی سے جائزہ لیتی ہے اور اکاؤنٹ فورا بند کر دیتی ہے۔

    بارہ ۔ گوگل اشتہارات کو اپنی سائٹس کے لنکس کی طرز کا فارمیٹ دینا

    اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے لنکس اور ھیڈنگ کو ۱۰۰ فیصد گوگل ایڈسینس کے لنکس کی شکل دے دیں گے تو صارف گوگل ایڈسینس کے اشتہار پر اسی ویب سائٹ کا اندرونی لنک سمجھ کر کلک کر دے گا۔ ایسا کرنا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتا ہے۔


    تیرا ۔ اشتہارات کو نیوی گیشن بار کے نیچے اس طرح لگانا کہ وہ حادثاتی طور پر کلک ہوجائیں

    [IMG]http://i137.***********.com/albums/q231/mirza_yasir4/image004-4.png[/IMG]

    تیز رفتار آمدن کے چکر میں مختلف ویب ڈویلپرز مختلف غیر قانونی طریقے اختیار کرتے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی نیوی گیشن بار کے نیچے اشتہار لگانا ہے۔ نیوی گیشن بار کو ذیلی مینوز میں تقسیم کر کے عین اس کے نیچے اشتہار لگانے سے اکثر اوقات صارف کی مرضی کے بغیر کلک ہونے کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ ایسا کر کے اکثر ویب ڈویلپرز اپنی دانست میں گوگل ایڈسینس اور انٹرنیٹ صارفین، دونوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر گوگل ایڈسینس والے اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بہت جلدی پکڑ لیتے ہیں اور اکاؤنٹ بند کردیتے ہیں۔

    چودہ ۔ گوگل ایڈسینس کی طرف سے دے گئے کوڈ میں تبدیلی کرنا

    اکثر ویب ڈویلپرز گوگل ایڈسینس کی طرف سے دیے گئے کوڈ میں تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔

    نوٹ: یہ مضمون انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا تا کہ اردو صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اگر آپ یہ مضمون کہیں نقل کرنا چاہیں تو مصنف کا حوالہ دے کر کر سکتے ہیں۔

    Last edited by mirza_yasir4; 23rd July 2011 at 09:08 PM. Reason: تصاویر کا اضافہ

  2. #2
    Imran Niazi's Avatar
    Imran Niazi is offline Senior Member+
    Last Online
    15th July 2019 @ 11:02 PM
    Join Date
    17 Jul 2011
    Location
    Mianwali
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    315
    Threads
    11
    Credits
    860
    Thanked
    11

    Default

    Very informative Post

  3. #3
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    اچھی شیئرنگ ہے
    تھریڈ موو کمپیوٹر آرٹیکل سیکشن

  4. #4
    -heart--hacker-'s Avatar
    -heart--hacker- is offline Senior Member+
    Last Online
    24th January 2014 @ 10:42 AM
    Join Date
    26 Nov 2010
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    378
    Threads
    50
    Credits
    930
    Thanked
    11

    Default

    nice

  5. #5
    Join Date
    04 Oct 2008
    Location
    Jeddah - Saudi Arabia
    Age
    43
    Posts
    70
    Threads
    6
    Credits
    985
    Thanked
    3

    Default

    Thanks for liking....

  6. #6
    Fiza15 is offline Member
    Last Online
    27th August 2011 @ 03:16 PM
    Join Date
    07 Jun 2011
    Location
    Islamabad
    Gender
    Female
    Posts
    835
    Threads
    211
    Thanked
    49

    Default

    very nice sharing, thanks for posting....

  7. #7
    *Abdul-Basit*'s Avatar
    *Abdul-Basit* is offline Senior Member+
    Last Online
    4th September 2016 @ 03:12 AM
    Join Date
    03 Aug 2010
    Location
    Lahore
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    10,691
    Threads
    498
    Credits
    964
    Thanked
    1298

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت اچھا لکھا ہے بھائی آپ نے
    بے حد شکریہ۔۔۔۔۔۔۔

  8. #8
    Kirshan's Avatar
    Kirshan is offline Senior Member+
    Last Online
    13th March 2013 @ 04:19 PM
    Join Date
    26 Nov 2010
    Location
    Hala
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    39
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    bhi jan aap buhat ahm malomat ham se seir aap buhat buhat shukrya

  9. #9
    Waqar Rasheed's Avatar
    Waqar Rasheed is offline Advance Member
    Last Online
    17th October 2023 @ 07:18 PM
    Join Date
    13 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    12,751
    Threads
    610
    Credits
    301
    Thanked
    2647

    Default

    Good

  10. #10
    Join Date
    04 Oct 2008
    Location
    Jeddah - Saudi Arabia
    Age
    43
    Posts
    70
    Threads
    6
    Credits
    985
    Thanked
    3

    Default

    sab doston ka passand karne k liye shukria

  11. #11
    refaxpk's Avatar
    refaxpk is offline Senior Member+
    Last Online
    20th December 2016 @ 09:36 PM
    Join Date
    03 Jul 2009
    Location
    Gujranwala
    Posts
    426
    Threads
    39
    Credits
    1,012
    Thanked
    19

    Default

    nice sharing

  12. #12
    aarej's Avatar
    aarej is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2019 @ 05:54 PM
    Join Date
    10 Nov 2007
    Location
    Jhelum
    Gender
    Male
    Posts
    2,498
    Threads
    97
    Credits
    1,267
    Thanked
    97

    Default

    Nice Info..Thx..

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 10th November 2016, 01:16 AM
  2. Replies: 1
    Last Post: 8th December 2015, 03:25 PM
  3. Replies: 18
    Last Post: 8th September 2012, 08:33 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 4th January 2010, 06:36 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •