السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
عرض یہ کرنا چاہتا ہوں کہ کیلنڈر کی آج ضرورت پڑ گئی۔ لیکن یہاں تو دو ہزار گیارہ موجود ہی نہیں، جو کہ اب اپنے اختتام کی جانب مائل و گامزن ہے۔
اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کی ڈیٹ آف برتھ کیلنڈر میں شامل ہی نہیں ہے۔
ماشاءاللہ جتنے ممبرز ہیں ، اُس حساب تے تو ہر تاریخ میں ایک سے زائد لوگوں کی سالگرہ ہوتی ہے۔ لیکن یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیلنڈر میں بہت سی تاریخیں بلکل خالی دکھائی دے رہی ہیں۔ مثال کے طور پر ستائیس دسمبر کو ہی میری تاریخ پیدائش ہے۔ مگر ستائیس کے خانے میں نام موجود نہیں۔ سکرین شاٹ میں ہی دیکھ لیں، بیس دنوں کی تاریخیں موجود ہیں۔ جن میں سے نو دن تقریباً کسی کی ڈیٹ آف برتھ شو ہی نہیں ہو رہی۔
اس کا فرق یہ پڑتا ہے کہ ٹوڈے برتھ ڈے میں بہت سے مشہور اور پرانے دوستوں اور ممبرز کی سالگرہ بھی لکھی جانے سے رہ جاتی ہے
اگر پہلے پیج پر لکھے گئے ممبرز کی تعداد یعنی 221,557 کو سال کے دنوں کے حساب یعنی تین سو پینسٹھ سے تقسیم کر دیا جائے تو ایک دن میں تقریباً چھ سو سے زائد لوگوں کی ایوریج سالگرہ بن جاتی ہے۔ ظاہر ہے کسی دن کم اور کسی دن زیادہ بھی ہوں گے۔ آئی ٹی دنیا کے لیجنڈز کی تعداد بھی ماشاءاللہ ہزاروں میں ہے۔ یوں لیجنڈز بھی تقریباً ایک دن میں ایک آدھ موجود ہی ہوتا ہے۔
لیکن آج کا ہی سکرین شاٹ دیکھ لیں، کسی کی بھی برتھ ڈے شو نہیں ہو رہی۔
۔
Bookmarks