السلام و علیکم
تھریڈ ٹائٹل دیکھ کر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ کسی کولڈ یا بیوٹی کریم کی ایڈ ہے تو غلط ہیں۔
یہ ہے تو ایڈ ہی لیکن کسی بیوٹی کریم کی نہیں بلکہ مشہورِ زمانہ ایڈوب فوٹو شاپ کی ایڈ ہے۔
اکثر آپ نے سافٹ وئیر سیکشنز میں اس کے تھریڈز دیکھیں ہوں گے لیکن آج یہاں اس کو شئیر کرنے کا نیا انداز دیکھیے۔
حاضر ہے ایڈوب والوں کی کیل مہاسے اور چھائیوں سمیت رسمی اور غیر رسمی داغ مٹانے والی انوکھی ٹیوب
اس کا نام ہے
ایڈوب فوٹو شاپ سی ایس فور
رنگ گورا کرنے میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا
اس کی مدد سے آپ اپنے چہرے سے کیل مہاسے اور چھائیوں سے ایسے نجات حاصل کر سکتے ہیں جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔
اس کے بلور ایفیکٹ سے ساتھ داغ دھندالنے کی صلاحیت سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے
اگر کسی کے دھر پر اپنا سر لگانا ہو تو اس کام کے لیے یہ بے حد مفید ہے۔
اس میں شامل لاسو پروٹین یہ کام بخوبی انجام دینے میں مددگار ثابت ہوگا،
اور اگر آپ کسی سے جلن رکھتے ہوں تو مبارک ہو
اس میں شامل برن کمیکلز سے کسی کے چہرے کا باآسانی جلا سکتے ہیں۔لیکن نتائج کی ذمہ دار کمپنی نہیں آپ ہوں گے۔
ایڈوب کے ماہرین کی دن رات کاوشوں کے بعد یہ بیوٹی سپیشلسٹ مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے۔
اگر آئی ٹی دنیا سے حاصل کرنا چاہیں تو مفت میسر ہے
بس سافٹ وئیر سیکشن میں ایک راونڈ لگا کر دیکھیں۔
Bookmarks