~i*am*hummad~ said:
ایک دیگ قورمہ، پونے تین دیگ بمبئی بریانی ۔ دس پلیٹ کباب۔ بیس چکن سجی ، بیس بیف سجی، پندرہ ڈونگے میٹھا، چکن کڑاہی اور وہ کیا نام ہے جلفریزی تھا شاید، وہ بھی کر دینا ساتھ میں، چار پلیٹ چکن شاشلک ، دس پلیٹ مغز فرائی، رائتہ ، سلاد، جتنا مناسب سمجھو، دس ڈشیں چائنیز، تافتان، باربی کیو جتنا بھی کر لو، لیکن تکلف میں مت پڑنا ، اگر بوجھ نہ محسوس ہو تو چائے کی بجائے اچھی سی کافی بنا لینا۔ فروٹ اور کولڈ ڈرنک تو لازمی ہیں پا جی۔
دوست دعوت کی بات کرے تو انکار تو کیا نہیں جا سکتا نا پا جی، ویسے آج کل بہت کم کھا رہا ہوں، ایک تو معصوم سا بچہ اوپر سے کیلوریز بھی گن گن کر کھاتا ہوں۔ ایک ڈاکٹر گلی میں رہتا ہے، اس سے مشورے لیتا رہتا ہوں۔ پھر کیا ہوا اگر ایم بی بی ایس کی بجائے پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔
ویسے پاجی سچی بتانا کہیں ایسی دعوت ہو تو بھول نہ جانا یار۔۔۔۔
اور حکیم صاحب وہ ہاضمے کے لیے کون سی دوائی ہوتی ہے۔ حماد تو جمال۔۔۔۔ کرکے کوئی دوائی ہے وہ لیتا ہے۔
Bookmarks