ajnabiii said:
السلام علیکم
اس دفعہ بھی میگزین ہمیشہ کی طرح اچھا رہا۔ رائیڈر بھائی اور شہزادبھائی میگزین پر بہت
محنت کر رہے ہیں۔
جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ ہمیں ہر مہینے ایک معیاری میگزین پڑھنے کو ملتا ہے۔
اس دفعہ میری بہت خواہش تھی کہ میں بھی میگزین کے لیے کچھ لکھوں۔ اور لکھا بھی تھا لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے رائیڈر بھائی کو وقت پر سینڈ نہیں کر سکا۔
میگزین میں سارے رائیٹر کا کام بہت اچھا ہے۔
شہزاد بھائی کا کلاوڈ کمپیوٹنگ پر آرٹیکل بہت اچھا تھا۔
خرم بھائی نے ایک آڈیو پلیئر کا ریویو لکھا۔ ریویو تو اچھا تھا۔ لیکن خرم بھائی سے ہمیشہ مجھے کسی نئے سوفٹویئر پر ریویو لکھنے کی اُمید ہوتی ہے۔
اُمید ہے آئندہ خرم بھائی کسی نئے سوفٹ ویئر کا ریویو میگزین کے لیے لکھیں گے۔
رائیڈر بھائی کا رشین ویب سائٹ کا پریمیم ڈاون لوڈنگ کے لیے ریویو بھی اچھا تھا۔ لیکن میں نے اس ویب سائٹ کو ایک جی بھی ریپڈ شیئر فائل پر ٹرائی کیا تو میرے لیے پریمیم جنریٹ کرنے کے بجائے اُس نے ایرر دے دیا۔
میں آج کل زیادہ تر ڈاؤن لوڈنگ ٹورینٹ سے کرتا ہوں۔ لیکن مجھے کچھ بہترین لیچر سائٹ کا بھی پتہ ہے اگر آپ کہیں تو میگزین کے لیے کسی ایک لیچر کا ریویو لکھ دیتا ہوں۔ میں جن لیچر کی بات کر رہا ہوں اُن کو میں پچھلے ایک سال سے استعمال کر رہا ہوں لیکن ان لیچر سائٹ نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔
فاطمہ آپی کی میگزین میں انٹری ہمیشہ شاندار ہوتی ہے۔
فہم القرآن کورس آن لائن
فاطمہ آپی اللہ آپ کو اس شیئرنگ کی جزا دے۔ آمین
آخر میں رائیدر بھائی کا گف اینیمیٹر کا ریویو بہت ہی عمدہ تھا۔ میں اس سوفٹ ویئر کو گف بنانے کے لیے استعمال کر چکا ہوں۔ لیکن کبھی امیجز پر ایفیکٹس کا آپشن استعمال نہیں کیا۔
اس عمدہ ریویو کے بعد اب تو ایفیکٹس دینے پڑیں گے۔
رائیڈر بھائی بہت بہت شکریہ
آخر میں میگزین کے تمام لکھاریوں اور ڈیزائینرز کا بہت بہت شکریہ
اللہ حافظ
بے حد شکریہ برادر اتنے مفصل ریپلائے کا
جی بھائی آپ ضرور لکھ کر بھیجئے ایسی مفید
شیئرنگ کا ہمارے ممبرز کو انتظار رہتا ہے بھائی
ضرور بھیجئے ایک بار پھر بے حد شکریہ
آپ کی حوصلہ افزائی کا جزاک اللہ
Bookmarks