السلام و علیکم! کیا حال ہیں.... میرا نام نورالعین فاطمہ ہے اور سب مجھے پیار سے عینی کہتے ہیں. آئی ٹی دنیا کے بارے میں اپنے کزن سے سنا اور جتنا سنا تھا اس سے بڑھ کے پایا. میں لاہور گرائمر سکول میں ہشتم کلاس کی طالبہ ہوں اور آئی ٹی سیکھنا میرا شوق بھی ہے اور جنون بھی. مستقبل میں سافٹ وئیر انجینئر بننے کا ارادہ ہے آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ پاک مجھے اپنے ارادوں میں کامیاب کرے. اس کے علاوہ میرا ایک اور شوق میٹرک کے بعد مائیکرو سافٹ سرٹیفائید انجینئر بننے کا بھی ہے. میرا ایک چھوٹا سا گپلو سا بھائی ہے جسکا نام اسد ہے اور وہ تھری کلاس میں پڑھتا ہے. ایک کھڑوس سی آپی بھی ہیں جن سے میری بالکل نہیں بنتی لیکن پھر بھی میں ان سے اور وہ مجھ سے بے پناہ پیار کرتے ہیں. میرے بابا جانی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور ایک فرم میں پارٹنر ہیں. میرے خیال سے بہت لمبا تعارف ہو گیا. اب اجازت چاہوں گی........ اللہ حافظ
Bookmarks