السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت خوبصورت ٹائٹل پیج
شہزاد بھائی، نیٹ رائیڈر بھائی، توقیر بھائی اور باقی میگزین ٹیم حقیقی معنوں میں داد کی مستحق ہے
قرآن مجید، حدیثِ مبارکہ، حمد، اور نعت کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں
لیکن ایک بات کنفرم کرنا تھی کہ جو دوسری حمد تھی "جو ملے حیاتِ خضر مجھے" والی کیا وہ شہزاد بھائی کی لکھی ہوئی ہے؟؟؟ کیونکہ میں نے وہ حمد پہلے بھی سنی ہوئی ہے اور میری فیورٹ حمد میں سے ایک ہے.
~~~
درویش بھائی کا سافٹ وئیر اور ریویو واقعی کمال ہے
~~~~
ناصر بھائی کی قیامت سے غافل انسان پڑھ کر رونا آ گیا. کاش اللہ ہمیں اپنے نیک لوگوں میں شامل کر لے. آمین
~~~
غالب بھائی کا انتخاب لاجواب تھا، اس سے ایک بات پتا لگی کہ شجرہِ نسب کچھ نہیں ہوتا، انسان کا کردار ہی اس کی پہچان ہوتی ہے
ایک شعر جو میرا فیورٹ بھی ہے
ایسے رہا کرو کہ کریں لوگ آرزو
ایسا چلو چلن کہ زمانہ مثال دے
~~~
حماد بھائی کا خبر نامہ پڑھ کر ہنسی روکنا مشکل ہو گیا.....توقیر بھائی کو تو معاف کر دینا تھا. بیچارے ( اب بیچارے کا مطلب بیل نا بنا لئے گا ) ایک تو اتنا کام کیا انہوں نے ساتھ آپ نے ان کو پھینٹی لگوا دی
درویش بھائی کی قلفی کی قیمت تو بتا دینی تھی......کبھی لینے کا موڈ بھی ہو جاتا ہے
اسماعیل بھائی کی ٹکیاں لگتا ہے صرف حماد بھائی ہی کھاتے ہیں
کیونکہ ہمیں تو اس کا معلوم ہی نہ تھا
مینا نواز کو تو لگتا ہے آپ انٹرویو سیکشن میں بھیج دیں ان کی اس سے بڑی سزا نہیں ہو سکتی ایسے ظالم بیان پر
تمریز بھائی کے ساتھ تو کچھ زیادہ ہی ہو گئی
شکر ہے ایم ڈی ایم ایس کے ممبر غالب اعوان بھائی بھی نہا لئے ورنہ بہت مشکل ہو رہی تھی سب ممبرز کو.....ہاہاہاہا
اور آخر میں مجھ پر بھی ہوٹنگ ہو ہی گئی...ویسے یہ پارک تھا کہاں پہ؟
زیب بھائی کا واقعہ پڑھ کر تو ہنس ہنس کہ برا حال ہو گیا......اففففف بہت کمال لکھا، بہت عمدہ
موسمی خبریں بھی شاندار تھیں
~~~
تمریز بھائی نے معلومات میں اچھا اضافہ کیا....شکریہ
~~~
قیامت کا منظر بہت اچھی تحریر لگی
~~~
معصوم بے بی ڈے آؤٹ کے متعلق شہزاد بھائی سے صرف اتنا کہوں گی کہ آپ نے پروف ریڈنگ کی یا پروف چیٹنگ....؟؟؟ اپنی جگہ رائیڈر بھیا کو پھنسا دیا
~~~
حماد بھائی کا انتخاب "قابل رحم ہے وہ قوم" زبردست تھا
~~~
حسیب بھائی کی غزل اور شہزاد بھائی کا قرآن مجید سے متعلق سافٹ وئیر اپنی مثال آپ تھے
~~~
سب سے آخر میں حسیب بھائی نے بہت ہی اچھا سافٹ وئیر دیا بہت ہی کمال ریویو کے ساتھ
~~~
اللہ آپ سب کو خوش رکھے....... آمین
~~~
Bookmarks