آ عندلیب مِل کے کریں آہ و زاریاں
تُو ہائے گُل پُکار میں چِلّاؤں ہائے دِل
شاعر: سیّد محمد خان رِند
آ عندلیب مِل کے کریں آہ و زاریاں
تُو ہائے گُل پُکار میں چِلّاؤں ہائے دِل
شاعر: سیّد محمد خان رِند
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
’صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں‘
شاعر: داغؔ دہلوی
’ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مُلاقاتوں کے بعد‘
پھر بنیں گے آشنا کتنی مُداراتوں کے بعد
شاعر: فیض احمد فیضؔ
’وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ‘
اُسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں
شاعر: علّامہ اقبالؔ
’گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے‘
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
شاعر: خاطرؔ غزنوی
بہترین دوست
وہ آئے بزم میں اتنا تو میر ہم نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
(میر تقی میر)
کافر ھو تو شمشیر پہ کرتا ھے بھروسہ ،
مومن ھو تو بے تیغ بھی لڑھتا ھے سپاہی،!
شاعر:علامہ اقبال
Nice thread bro,,
خدا کی بارگاہ میں التجاع ہے کہ وہ دونوں کو ہی منزل دکھا دے-
تمہیں سفیان سا مسلم بناے،ھمیں عمران سا کافر بنا دے!
(شوکت رضا شوکت)
وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا
پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
مہاراج بہادر برق
عزیزم شعر تو بہت اچھا ہے مگر یہ میر تقی میر کا نہیں ہے۔ لیکن اُن کے نام منسوب کر دیا گیا ہے۔اور ہم یہ بھی وثوق سے نہیں کہہ سکتے ک بر ق کا ہے۔تاہم ہماری کاوش جاری ہے کہ سراغ لگایا جا ئے کہ اصل شا عر کون ہے۔جیسے معلوم ہوا آپ کو ضرور آگاہ کریں گے۔گستاخی معاف۔۔۔
Bookmarks