السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، کیا حال ہیں دوستو، امید کرتا ہوں بالکل خیریت سے ہوں گے۔ اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
دوستو! آپ نے آنکھیں تو دیکھی ہوں گی۔ ارے ارے وہی آنکھیں جن کو کچھ لوگ پنجابی میں نیناں بھی کہہ دیتے ہیں۔۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آنکھیں کا لفظ ،آنکھ کا مجموعہ ہے۔ اور لفظ آنکھ سنسکرت زبان کے لفظ آکش سے ماخوذ ہے قدیم زمانے میں آنکہ اور آنک بھی استعمال ہوتا رہا لیکن بلآخر زمانے میں لفظ آنکھ ہی رائج ہوا ۔
یہ جسم کا وہ عضو ہے جو دیکھنے کے کام آتا ہے، یہ جسم کا وہ عضو ہے جس کو آلۂِ بصارت بھی کہا جاتا ہے، یہ جسم کا وہ عضو ہے جس کی مدد سے مختلف چیزیں نظر آتی ہیں۔ یہی وہ عضو ہے جس کا درست کام کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ بینائی قائم و دائم ہے، یہی وہ عضو ہے جس کی سلامتی بتاتی ہے کہ انسان کے دیکھنے کی قوت بہت مضبوط ہے۔
لفظ آنکھ کے اردو میں بے شمار مرکبات پائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر
آنْکھ کا اُجالا، آنْکھ کا تِل، آنْکھ کا جالا، آنْکھ کا حِجاب، آنْکھ کا حَلْقَہ، آنْکھ کا ڈورا، آنْکھ کا ڈھَلْکا، آنْکھ کا ڈھیلا، آنْکھ کا رَسِیلا، آنْکھ کا غُبار، آنْکھ کا کیچَڑ، آنْکھ کا لِحاظ، آنْکھ کا نَشَہ، آنْکھ کی سَفَیدی، آنْکھ کی سِیاہی، آنْکھ کی گَرْدِش، آنْکھ کی مُرَوَّت، آنْکھ تَلے، آنْکھ کا اَنْدھا، آنْکھ کا پَرْدَہ، آنْکھ کا تارا، آنْکھ کی پُتْلی، آنْکھ کی ٹھَنْڈَک، آنْکھ کی حَیا، آنْکھ مِچَولی وغیرہ وغیرہ۔
اور تو اور یہ لفظ اردو میں اتنا اہم ہے، کہ اس پر بے شمار محاورات بھی بنائے گئے۔ جیسے کہ:۔
آنکھ سے ٹپکنا ، آنکھ سے چنگاریاں اُڑنا ، آنکھ سے خون ٹپکنا ، آنکھ سے دور ہونا ، آنکھ سے دیکھنا ، آنکھ جمانا ، آنکھ جمنا ، آنکھ جھپکنا ، آنکھ جھکانا ، آنکھ چار کرنا ، آنکھ پھیرنا وغیرہ وغیرہ۔
دوستو! آنکھ کو انگلش میں آئی کہتے ہیں۔ اور آنکھیں کو آئیز کہتے ہیں۔ آئیز کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں۔ جیسے کہ :۔
ریسٹ لیس آئیز، ٹائرڈ آئیز، جیلس آئیز، باٹم لیس آئیز، وائز (عقل مندانہ) آئیز، آلمنڈ آئیز، ڈیپ سیٹ آئیز، ایشئین آئیز، راؤنڈ آئیز، کلوز سیٹ آئیز، سمال آئیز، پرومینینٹ آئیز، اورئینٹل آئیز وغیرہ وغیرہ۔
لیکن دوستو! کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے اچھی آنکھیں ڈیسینٹ آئیز ہوتی ہیں ۔
اور ڈیسینٹ آئیز دیگر آنکھوں سے ہزار گنا بہتر ہوتی ہیں۔
تو میری طرف سے
decent_eye
کو پہلی ایک ہزار پوسٹس بہت بہت مبارک ہوں۔
میرے ونڈوز سیون سیریز کے دھاگے میں انہوں نے اپنی ہزار پوسٹس مکمل کیں، تو سوچا کہ دھاگہ بھی میں ہی بناؤں۔
ایک ہزار پوسٹس کے بعد عام طور پر ایڈوانس ممبر کا رینک بھی مل جاتا ہے۔ ایڈوانس میں اس کی بھی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک آپ کو دین و دنیا کی تمام تر کامیابیوں سے نوازے۔ وہ سب کچھ عطا کرے، جس کی آپ نے کبھی بھی تمنا کی ہو۔ جیتی رہیں، خوش رہیں، شاد رہیں، آباد رہیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھوں کے خرچے پر۔
Bookmarks