آئی ٹی دنیا کے پیارے ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گریٹنگ سیکشن میں آج تھریڈ بنانے کا موقع ملا اور وہ بھی بہت ہی پیارے دوست بھائی انسان کے لیے ۔۔۔ ویسے آپس کی بات ہے بقیہ تو سب صحیح ہے بس ان کی دوائیاں جعلی ہوتی ہیں، سنا ہے حضاب ایجاد کررہے تھے تو سرمہ ایجاد ہوگیا اور جب سرمہ ایجاد کیا تو اس کے فوائد اتنے دیکھ لیے کہ اس کا نام معجونِ سیاہ بندہ تباہ رکھ دیا، اور اپنی مشہور حکیمی کتابچے میں اس کا لکھتے ہیں کہ اس معجون کو آنکھوں میں لگاؤ تو نظر تیز،چاہو تو بطورِ حضاب استعمال کرواور چاہوتو بھینس کو چارے میں ڈال کرکھلاؤ اور حاصل کرو پانچ کلو اضافی دودھ، چاہوتو کپڑے رنگنے کے لیے استعمال کرواور چاہے تو اس میں پانی ڈال کر جوتے پالش کرو۔۔ غرض ایک ایوارڈ یافتہ چیز ایجاد ہوگئی ہے۔۔۔ وہ تو بعد میں پتا چلا کہ موصوف نے نسوارجو وہ استعمال کرکر کے بجائے پھینکنے کے اپنے پاس ایک ڈبے میں محفوظ کرکے رکھا کرتے تھے وہ پیس کربیچ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
جی تو میرا خیال ہے اس تعارف سے آپ ہمارے بھائی جناب جعلی حکیم صاحب المعروف سفیان بھائی کو پہچان گئے ہوں گے۔۔۔ تو آج سفیان بھائی نے اس معجون سیاہ بندہ تباہ کو بیچ کر تین ہزار کا منافع حاصل کیا اس کے ساتھ ساتھ ہی انھوں نے آج ہی اپنی تین ہزار پوسٹ بھی مکمل کیں۔۔۔ اور جس طرح حکیم صاحب کی دوائیاں جعلی ہوتی ہیں دونمبر ہوتی ہیں اس کے بلکل برعکس سفیان بھائی کی پوسٹ ایک نمبر اور زبردست ہوتی ہیں ۔۔
ماشاء اللہ سے ان کی پوسٹ کم از کم میرے تھریڈز سے کئی گنا اچھی ہیں کہ سفیان بھائی ٹھہرے ایک عالم اور ہم ٹھہرے ایک جاہل تو ان کی پوسٹ کا کیا کہنا۔۔۔
اب آپ سب نے لائن بنانی ہے اور سفیان بھائی کو تین ہزار پوسٹ اور معجونِ سیاہ بندہ تباہ کی کامیابی کی مبارک باد دینی ہے۔
سفیان بھائی میری طرف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارک باد۔۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرمائے۔۔ آمین
Bookmarks