اس کی یہی بات بری ہے۔
بہت جلدی عقل مند کی طرح ہیٹر ہو جاتا ہے یہ۔
فلاپ ہے پاء جی یہ۔
شروع میں جب یہ آیا تو مجھے بہت اچھا لگتا تھا، اس میں ٹیلنٹ نظر آیا ۔۔
لیکن صحیح کہا آپ نے جلدی ہیٹر ہو جاتا ہے۔۔
اور لوگ اس کا موازنہ انضمام سے کرتے ہیں،۔
ہاہاہا 67 ون ڈے اور صرف ایک سینچری ہے اس کے پاس۔۔
جبکہ انضمام کا اسٹیٹ چیک کیا جائے تو ویون رچرڈ، اسٹیو ووا کے بعد انضمام کا نمبر آتا ہے جس نے سب سے زیادہ میچ وننگ اننگزکھیلیں۔۔
اس کو تو ویرات کوہلی سےبھی کمپئیر نہیں کیا جا سکتا ، اُس کی 90 میچوں میں 13 سینچریاں ہیں اور تقریباً 9 سیکنڈ اننگز میں ہیں۔۔
یار ویرات کوہلی تو پلئیر ہے۔
اس سے تو مقابلہ ہی نہ کرو۔
وہ جذباتی ہوتا ہے۔ جوان خون ہے اس کا بھی۔
لیکن نکما پہلے سینچری کرتا ہے۔ اس کے بعد اپنا آپ شو کرتا ہے۔
جتنی اس کی ایج ہے، اور اگر یہ بھی اڑتیس انتالیس ایج تک کھیلتا رہا۔
اور زیادہ نہیں، صرف اپنی اسی فارم کے ساتھ بیٹنگ کرتا رہا۔ ان فٹ یا کوئی اور وجہ کیرئیر ختم ہونے کی وجہ نہ بنی۔
تو کوئی بعید نہیں کہ یہ سینچریز میں ٹنڈولکر کے قریب پہنچ جائے۔
یہ اپنا نالائق بیس تیس کر کے سمجھتے ہیں، کافی ہو گیا۔
پاکستان میں بھی اس سے بہتر مجھے اسد شفیق لگتا ہے ٹیکنیکلی۔
اگر ایک کا ووٹ کرنا پڑے تو یہ باہر۔ صرف اپنے لئے کھیلتا ہے۔ ٹیم کیلئے اس پر جتنی امیدیں تھیں ، سب فارغ۔
کوہلی کی ون ڈے میں ایورج ہی ففٹی ٹو کے قریب ہے۔
افففففف یار اتنی زیادہ ایوریج۔ رنز مشین ہے یہ تو۔
بہت اچھے۔۔
عُمر اکمل ہے تو ٹیلنٹڈ پلئیر پر کھیل نہیں رہا جس طرح اسے کھیلنا چاہئے۔۔
اور
پر یہ مُرلی مجھے چیٹر باولر لگتا ہے۔۔
good
Bookmarks