Magzine team sy aik sawal hay k kia voting karni hay es magzine k liye
Magzine team sy aik sawal hay k kia voting karni hay es magzine k liye
Men to bs designing dekh kr heran ho jata hon :hahaah
Live in such a way that those who know you but
don't know God will come to know God because they know you
بہت بہت شکریہ بھائی اور یہ اکیلے میرے بس کی بات نہیں
پوری ٹیم ماشااللہ اس محنت میں برابر کی شریک ہے بھائی
جی انشا اللہ تعالی برادر اور آپ کو پی ایم کیا ہے جزاک اللہ
کوئی خرابی دیکھائی دے ڈیزائن کے حوالے سے تو ضرور بتائیے گا
بھائی تاکہ ہم اپنی اصلاح کرلیں بے حد شکریہ آپ کے ریپلائے کا
Ala
سب سے پہلے تو فورم کے تمام ممبران بلکہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو عید الفطر مبارک۔
میگزین ٹیم نے ماشاءاللہ بہت ہی کم عرصے میں ایک شاہکار پیش کیا، جس کے لئے ٹیم کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔
میگزین کی ڈیزائننگ حسب سابق خوبصورت سے خوبصورت تر ہوتی جارہی ہے۔
توقیر اور درویش دونوں کے مین پیج ڈیزائن لاجواب رہے۔
لیکن میرا پسندیدہ ڈیزائن اندرونی پیج کا رہا۔ جو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
القرآن و حدیث کو سلسلہ کافی شاندار جا رہا ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
جزاک اللہ۔
حمد و نعت کا خوبصورت انتخاب شاہین بچے کی طرف سے کافی شاندار رہا۔
جزاک اللہ۔
فاطمہ آپی کی تحریر عید کی تیاری کافی زبردست رہی۔
سی ٹی ڈبلیو او کی تحریر عید الفطر کی نماز کافی معلوماتی رہی۔
شہزاد اقابل بھائی کی تحریر عید کی سنتیں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔
اللہ پاک ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر چلنے والا بنا دے۔ آمین۔
شوال کے چھ روزے، فاطمہ آپی کی اس تحریر نے شوال کے روزوں کی افادیت بخوبی سمجھا دی۔
جزاک اللہ۔
حسیب عالمگیر بھائی جو میرے پسندیدہ لکھاریوں میں ہیں ان کی تحریر عید بنا عیدی آج کے دور کی مکمل عکاسی کرتی ہوئی نظر آئی۔
اللہ پاک ہمیں اپنے والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کے ذرئعے ہمیں جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔
آمین۔
پرنس تنویر احمد کی تحریر جیون ساتھی نے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
درویش بھائی کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہترین آئی ٹی آرٹیکل پڑھنے کو ملا۔
شکریہ۔
حسیب عالمگیر بھائی کو فوٹو شاپ ٹٹورئیل نے تو ہمیں ایک منٹ میں فلم کا پروڈوسر و ڈاریکٹر بنا دیا۔۔۔(مسکراتے ہوئے)۔
وقار راج کمپیوٹر ٹپ و ٹرکس بھی کافی شاندار رہی۔
شکریہ۔
سعد اسماعیل نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ہی ونڈو سے باہر پھنکوا دیا۔
بھائی جی آکر اس نے کیا بگاڑا تھا آپ کا۔۔۔(مسکراتے ہوئے)۔
حسیب عالمگیر بھائی کی تحریر ’’چھ ستمبر: غازیوں اور مجاہدوں کی یاد میں چراغ روشن کرنے کا دن‘‘ کا شاندار وہ بہترین رہی۔جس میں پاکستان کی درخشاں تاریخ کے جھروکوں میں جانکنے کو ملا۔
شکریہ۔
حسیب عالمگیر کی ایک اور تحریر ’’1965 کی جنگ اخبارت کی نظر میں‘‘ کافی معلوماتی مضمون پڑھنے کو ملا۔
شکریہ۔
تحریر ’’ میرا پاکستان 65 سال کا ہوگیا‘‘ محبان وطن کے لئے ایک خوبصورت تحریر رہی۔
تحریر ’’کہاں ہیں قائد کا پاکستان‘‘ ایک شاندار تحریر رہی۔
اسماء منیر سسٹر کی تحریر ’’گزرا وقت ہاتھ نہیں آتا‘‘ آنکھوں کو نم کرنے والی تحریر تھی۔
جس نے نیم حکیم خطرہ جان والے مقولے کی طرف ہماری بھرپور توجہ دلائی کہ اکثر اوقات ہمارے ہاں ایسا ہو جاتا ہے جس سے بعد میں ہمیں پچھتانا پڑتا ہے۔ اور گزرا وقت ہاتھ نہیں آتا۔
شاندار تحریر کے لئے شکریہ۔
شہزاد اقبال بھائی کی تحریر ’’ایسی عید آپ کو مبارک‘‘ نے کافی خوبصورت طریقے سے رمضان کے اختتام اور عید کے دن ہم سے ہونی والی کوتاہیوں کو بیان کیا۔
اللہ پاک ہمیں صحیح دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
ایک بار پھر میگزین ٹیم کو خاص طور پر نیٹ رائڈر بھائی کو اتنا اچھا میگزین اتنے کم وقت میں مرتب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
جزاک اللہ۔
منیجمنٹ کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے ہمیں آئی ٹی دنیا جیسا پلیٹ فارم مہیا کیا اور اتنے خوبصورت میگزین کو جاری کیا اور اتنی زبردست ٹیم منتخب کی جو قائد اعظم کے قول ’’ کام کام اور صرف کام‘‘ کے مصداق ہر وقت محنت و لگن سے آئی ٹی دنیا کی ترقی میں لگی ہوئی ہے۔
جس سے پاکستان اور دنیا میں کہیں بھی اردو سمجھنے والوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوا ہیں جہاں وہ اپنے تمام فیملی ممبرز کے ساتھ اردو زبان کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جزاک اللہ
صہیب جان (سائلنٹ جان)۔
المعروف خاموش بچہ
Ek Baar phr bohat he perfect aur Ideal Magazine
share kya , Tamam Hissa lene waloo ko
Dil ki gehrayoon sy Mubarakbaad.
سب سے پہلے تو تمام ممبران ، آئی ٹی ڈی ٹیم اور مینیجمنٹ و ایڈمن کو میری طرف سے عید کا دوسرا دن مبارک ہو۔۔ اور میں آئی ٹی ڈی ٹیم و مینیجمنٹ کو بیحد مشکور ہوں کے جنہوں نے یہ بہت ہی اچھا انتظام کیا ہے عید میگزین کا۔۔ بہت اچھا لگا پڑھ کر۔۔ بہت ہی زبردست تحریریں ہیں۔۔ میں اُن سب دوستوں کا بھی بیحد مشکور ہوں جنہوں نے اتنی اچھی تحریریں لکھی ہیں۔۔ جزاک اللہ
صہیب جان عرف خاموش بچے اتنے بھرپور اور مکمل
ریپلائے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ قبول کیجئے بھائی
آپ کے اس ریپلائے نے سمجھ لیجئے پوری میگزین ٹیم میں
توانائی کا کرنٹ دوڑادیا ماشااللہ بے حد شکریہ بھائی
بے حد شکریہ برادر آپ کی کمی کافی محسوس کی
بھائی ماشااللہ آپ ہمارے ایسے مستقل لکھنے والے
رائٹر ہو کہ جن کا آرٹیکل اگر نہ میگزین میں شامل ہو
تو مزاہ نہیں آتا جزاک اللہ بھائی
بہت بہت شکریہ میرے بھائی
Masha Allah buhat zabardast
Bookmarks