جدہ:۔
وسطی ایشیائی ریاست بوسنیا کا شہری 6 ہزار کلومیٹر پیدل چل کے حج کی غرض سے سعودی عرب پہنچا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پیل حج پر مکۃالمکرمہ پہنچنے والے بوسنئیائی شہری سناھاوزیچ نے اپنے سفر کاآغاز رواں برس جولائی میں کیا تھا جو اوسطا یومیہ 20 سے 30 کلو میٹر کا سفر طے کرتارہا ہے۔
دیدارِ حرم کے شوقین اس پیدل مسافر کے پاس آغاز میں محض 200 یورو کا زادِ راہ تھا راستے میں کچھ مخیر لوگوں نے بھی اس کی مدد کی سڑکوں اور مساجد میں ہی رات کو قیام کرتا رہا اسے کھانا عمومی طور پر مسلمان آبادیوں کے باشندے فراہم کر دیتے تھے اس لیے حرم کے اس پیدل مسافر کو اپنا دو سو یورو خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی ۔
رپورٹ کے مطابق 47سالہ سنادھا وزیچ کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار حج کا ارادہ کیا لیکن زاد راہ نہ ہونے کے باعث وہ ہمیشہ مایوس ہو جاتا تھا ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ پیدل ہی حج پر نکل پڑے گا چنانچہ اس نے دو سو یورو پر مشتمل گھر کی ساری جمع پونجی جیب میں ڈالی اور سفر حجاز پر چل نکلا سفر کے دوران وہ چھ ملکوں میں سے گزرا۔
ایک سوال کے جواب میں سناد نے بتایا کہ وہ ویران علاقوں سے گزرتے ہوئے کبھی خوف زدہ نہیں ہوا کیونکہ اس سفر میں ہر لمحہ اللہ میرے ساتھ تھا۔
Bookmarks