imran said:
اسلام علیکم آئی ٹی کے ممبران
میں بڑے عرصے بعد آپ لوگوں کے درمیان آیا ہوں لیکن خبر اچھی نہیں لایا ہوں۔ خبر سناتے ہوئے دل کانپ رہا ہے ۔ ہمارا سب سے اچھا دوست اور سابقہ موڈریٹر فرحان علی قاضی (یاد) اس دنیا میں نہیں رہا۔ ایک ٹرین کے حادثے میں فوت ہو گئے ۔۔۔ ان کی عمر صرف بیس سال تھی ۔ وہ بہت ہی نیک انسان تھا ۔ کبھی نماز نہیں چھوڑی ۔۔۔ اسے صرف نعتیں سنانے اور دینی محفلیں اٹینڈ کرنے کا شوق تھا۔۔۔ آج سے چار دن پہلے ، سولہ اکتوبر کو بعد نماز مغرب وہ غائیب ہو گئے ۔۔ ہم نے ہر مسجد میں ڈھونڈا لیکن سراغ نہ ملا۔۔۔ صبح جب ہم نے سول ہسپتال دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک نوجوان کی لاش ملی ہے ۔ جب دیکھا تو وہ فرحان علی قاضی تھا۔۔۔
یوں وہ ہم سے جدا ہو گئے ۔۔۔
ان کی اس فورم سے محبت بے پناہ تھی۔۔ ایڈمن آفریدی اور دعا انہیں ذاتی طور پر جانتے تھے اور اس فورم آئی ٹی دنیا کے قیام کے لئے انہوں نے بہت سی خدمات دی تھیں ۔۔ ۔۔۔ ابھی ان کی اس دنیا سے جانے کی عمر نہ تھی۔۔۔۔ بالکل چھوٹے سے معصوم سے دکھتے تھے۔۔۔ میں ان کی ایک حالیہ یوٹیوب ویڈیو دے رہا ہوں ، وہ آپ دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
آپ لوگوں سے دعا سے امید ہے اور جو لوگ قتل کے زمہ دار ہیں ان کا پتہ لگ جائے اور قرار واقعی سزا ملنے کی دعا کریں۔۔۔۔
تھریڈز کے لنک یہ ہیں۔۔۔۔۔
جو لوگ افسوس کرنا چاہیں وہ ان کے والد صاحب کو اس نمبر -03338162409- پر فون کر کے کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
Read Yaaad Interview as a Moderator
Watch Farhan Video on Youtube
Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
انا للہ و انا علیہ راجعون - اللہ تعالی سے دعا ہے مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں*جگہ عطا فرمائے-
جوانی کی موت والدین کے لیے واقعی ایک بہت بڑا امتحان ہے۔ اسقدر اہم شخصیت کا دارفانی سے کوچ کرنا واقعی نقصان عظیم ہے جس کو پُر ہونے میں بہت وقت لگتا ہے۔ میری تمام ان لوگوں اس استدعا ہے کہ ایک بار سورۃ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ کر اسکا ثواب مرحوم کو بخشیں اور اپنی دعاوں میں انکو اور دیگر تمام مومینین کو یاد رکھیں۔
Bookmarks