اُمید کرتا ہوں تمام دوست خیریت سے ہونگے۔۔دوستوں ایک بُری خبر کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔۔۔
پاکستان ٹیلی کمییونیکشن آتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج سےموبائلز سمز نیٹ ورک تبدیلی کی سہولت کو ختم کر دی ہے۔۔۔جس سے ہم ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر اپنا نمبر تبدیل کروا لیتے تھے۔
مطلب یہ کہ اگر ہماری ایک سم موبی لنک کی ہے تو ہم اپنے اُس نمبر کو یو فون وغیرہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اُس نمبر کو باآسانی تبدیل کر لیتے تھے۔اب یہ سہولت آج سے ختم کر دی ہے۔۔۔اور جو حضرات نمبر کوکسی اور نیٹ ورک پر تبدیل کروا چُکے ہیں تو واپس اپنے نیٹ ورک پر نہیں جا سکتے۔
اس کےعلاوہ پی ٹی اے نے ایک دسمبر سے تمام سمز کی خریدوفروخت جو کہ دوکانوں پر ہوتی تھی اُس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔۔۔ایک دسمبر سے سمز اُس نیٹ ورک کے فرنچائز یا کسمٹر آفس سے ہی ملے گی۔
Bookmarks