Results 1 to 6 of 6

Thread: kuch Baatein Seerat e mustafa se

  1. #1
    Join Date
    19 Aug 2009
    Location
    islamabad
    Posts
    767
    Threads
    229
    Credits
    1,075
    Thanked
    31

    Default kuch Baatein Seerat e mustafa se


    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    خاندانی حالات :۔ حضور اقدس ؐ کا نسب شریف والد ماجد کی طرف سے یہ ہے : ١ ۔حضرت محمد ؐ ٢۔بن عبداللہ ۔٣۔بن ہاشم ۔٤۔بن عبد مناف۔٤۔بن قصیْ۔٧۔بن کلاب ۔٨۔بن مرہ ۔٩۔بن کعب ۔١٠۔بن لوی ۔١١۔بن غالب ۔١٢۔ بن فہر ۔١٣۔
    بن مالک ۔١٤۔ بن نضر ۔١٥۔بن کنانہ ۔١٦۔بن خزیمہ ۔١٧۔بن مدرکہ ۔١٨۔بن الیاس ۔١٩۔بن مضر ۔٢٠۔بن نزار ۔١٢۔بن معد ۔٢٢۔بن عدنان
    ؓبخاری شریف :۔ باب مبعث النبی ؐ
    اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضور ؐ کا شجرہ نصب یہ ہے
    ١۔حضرت محمد ؐ ۔٢۔بن آمنہ ۔٣۔بنت وہب ۔٤۔بن عبد مناف۔٥۔بن زہرہ۔٦۔بن کلاب ۔٧۔بن مرہ
    (السیرۃ النبویۃ لابن ھشام ،اولاد عبد المطلب ص ٤٧)
    حضور ْؐ کے والدین کا نسب نامہ ــ''کلاب بن مرہ ''پر مل جاتا ہے اور آگے چل کر دونوں سلسلے ایک ہو جاتے ہیں ۔''عدنان ''تک آپ کا نسب نامہ صحیح سندوں کے ساتھ باتفاق مورخین ثابت ہے اس کے بعد ناموں میں بہت کچھ اختلاف ہے اور حضور ؐ جب بھی اپنا نسب نامہ بیان فرماتے تو ''عدنان '' ہی تک ذکر فرماتے تھے
    (کرمانی بحوالہ حاشیہ بخاری ،ج١،ص ٥٤٣)
    مگرا س پر تمام مورخین کا اتفاق ہے کہ ''عدنان ''حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں ،اور حضرت اسمعیل علیہ السلام حضرت ابراھیم خلیل اللہ علیہ الصلوۃ و السلام کے فرزند ارجمند ہیں ۔
    خاندانی شرافت
    حضور ؐ کا خاندان ونسب نجابت وشرافت میں تمام دنیا کے خاندانوں سے اشرف و اعلی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ آپ ؐ کے بد ترین دشمن کفار مکہ بھی کبھی اس کا انکار نہ کرسکے ۔چنانچہ حضرت ابو سفیان نے جب وہ کفر کی حالت میں تھے بادشاہ روم ہر قل کے بھرے دربار میں اس حقیقت کا اقرار کیا کہ ''ھو فینا ذونسب '' یعنی نبی ؐ ''عالی خاندان '' ہیں ۔
    (بخاری شریف ،ج ١ ،ص ٤)
    حالانکہ کہ وہ آپ ؐ کے بدترین دشمن تھے اور چاہتے تھے کہ اگر ذرا بھی کوئی گنجائش ملے تو آپ ؐ کی ذات پاک پر کوئی عیب لگا کر بادشاہ روم کی نظروں سے آپ کا وقار گرا دیں
    مسلم شریف کی روایت ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ''کنانہ '' میں سے ''قریش''کو چنا ،اور ''قریش ''میں سے ''بنی ہاشم '' کو منتخب فرمایا ،اور ''بنی ہاشم ''میں سے مجھ کو چن لیا ۔
    (مشکوۃ فضائل سید المرسلین ،صحیح مسلم ،کتاب الفضائل ،باب فضل نسب النبی ؐ )
    بہر حال ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ
    لہ النسب العالی فلیس کمثلہ حبیب نسیب منعم متکرم
    یعنی حضور ؐ کا خاندان اس قدر بلند مرتبہ ہے کہ کوئی بھی حسب ونسب اور نعمت اور بزرگی والا آپ ؐ کے مثل نہیں ہے ۔
    (ماخوذ از کتاب سیرۃ مصطفی مولف :۔ عبد المصطفی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ )



  2. #2
    Raniaa's Avatar
    Raniaa is offline Senior Member+
    Last Online
    19th September 2017 @ 02:47 PM
    Join Date
    28 Jun 2012
    Location
    bhoot bangla
    Gender
    Female
    Posts
    275
    Threads
    5
    Credits
    41
    Thanked
    22

    Default

    JazakAllah

  3. #3
    Jalila's Avatar
    Jalila is offline Advance Member
    Last Online
    2nd November 2023 @ 08:07 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Multan
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    5,059
    Threads
    160
    Credits
    1,683
    Thanked
    370

  4. #4
    Tasadduq66's Avatar
    Tasadduq66 is offline Advance Member
    Last Online
    17th February 2024 @ 08:07 PM
    Join Date
    30 Mar 2012
    Location
    IT DUNYA . COM
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    1,510
    Threads
    2
    Credits
    662
    Thanked
    78

    Default

    JAZAKALLAH,
    ALLAH TA'AALA AP KO APNI REHMATON AUR BARKATON SE NAWAZEN,
    AMEEN.
    Thanks for sharing.

  5. #5
    zulfiqar7865's Avatar
    zulfiqar7865 is offline Senior Member+
    Last Online
    27th November 2015 @ 07:58 PM
    Join Date
    15 Dec 2011
    Gender
    Male
    Posts
    6,072
    Threads
    78
    Credits
    0
    Thanked
    244

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    mimrankhan's Avatar
    mimrankhan is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 04:37 PM
    Join Date
    22 Aug 2012
    Location
    F.JANG
    Gender
    Male
    Posts
    3,891
    Threads
    95
    Credits
    1,281
    Thanked
    200

    Default

    any web link in signature is not allowed.

Similar Threads

  1. Samandar Main Kuch Na Tha
    By Riddl3r in forum Roman Urdu Poetry
    Replies: 1
    Last Post: 15th September 2019, 07:45 AM
  2. Kabhi youn bhi to ho
    By sahil2006 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 88
    Last Post: 20th July 2010, 07:08 PM
  3. Kuch Tum B Hum Say Roth Gay!
    By vicky786 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 2nd December 2009, 04:53 PM
  4. kuch mera.....kuch tera
    By masoom in forum General Discussion
    Replies: 11
    Last Post: 28th February 2007, 01:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •