گوگل نے ایسے چشمے کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو اسے پہننے والے کے سر کی لہروں کو آواز کی صورت میں ٹرانسمٹ کرسکے گا۔
امریکی انتظامیہ کے پاس جمع کرائے گئے دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل گلاس میں روایتی اسپیکرز کی بجائے کھوپڑی کےذریعے آواز پیدا کی جائے گی۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے وائبریشن کو کان کے اندر کھوپڑی کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس طریقہ کار کا فائدہ یہ ہے کہ انتہائی پرہجوم جگہوں پر بھی لوگ آرام سے گانے یا کوئی آواز سن سکیں گے۔
گوگل نے اس ٹیکنالوجی کو رجسٹر کرانے کے لئے گزشتہ ہفتے امریکی فیڈرل کمیونیکشن کمیشن مین درخواست دائر کی۔
خیال رہے کہ گوگل گلاس میں وائی فائی اور بلیوٹوتھ کی مدد سے آنکھوں کے سامنے ایک کمپیوٹر اسکرین کھل جائے گی، اس ننھے کمپیوٹر کو انڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور وائس کمانڈ کے ذریعے چلایا جائے گا۔
Bookmarks