Tanveer Hassan :حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہ
Tauseef Gilani:ہمارا بکرا اور اس کی کچھ یادیں
Sayyid Ather:ابھی کچھ ہونا باقی ہے
Many thanks to All ITD Magazine Team.
بہت خوب اور ڈھیروں شکریہ
بہت بہت مبارک اس کامیاب میگزین کی ایشو پر
لا جواب
بہت اعلیٰ
بہت کچھ سیکھنے کو ملا
شہزاد بھائی دلشاہ بھائی تنویر بھائی
حسیب بھائی سب نے خوب محنت کی اور ایک زبردست میگزین پیش کیا جس کے لیے بہت شکریہ کوشش کروں گا کچھ لکھنے کی اگر لکھ پایا تو بھیج دوں گا
ماشااللہ
سب بھائیو ں نے مل کر ایک بہت ہی پیاری میگزین تیار کی ہے۔ پہلے کی طرح ۔
انشااللہ اگلی میگزین میں ہمارا نام بھی جلوہ گر ہو گا۔۔
ایک بہت ہی پیارے آرٹیکل کے ساتھ ۔۔
Assalamo alaikum' Waliyah aur Aarifah Rabiah basriyah ka mazmoon bahot pasad aaya. Allah ta'ala ham sab ko un ki ta'leemaat par amal karne ki taufaiq ata farmaaye
وعلیکم السلام و رحمتہ للہ و برکاتہ
ہر ماہ کا میگزین اپنی مثال آپ ہوتا ہے
آرٹیکلز کم ہوئے تو کیا ہوا بھائی! ہیں تو اب بھی یونیق اور معلومات سے بھرپورت
تمام ممبرز نے بہت ہی اچھے آرٹیکلز لکھے ہیں
ووٹنگ انشاءاللہ پورا میگزین پڑھ کر دی جائے گی
میگیزن بہت ہی پیارا ہے، میگزین ٹیم و آرٹیکل رائیٹرز کا بہت بہت شکریہ
~* W@R T!ll D3@t|-| *~
~* I'll Win Not Immediately But Definitely *~
ماشااللہ، بہت خوبصورت میگزین پر شہزاد اقبال بھائی اورتمام میگزین ٹیم کو دلی مبارک باد۔
خاص طور پر دل شاہ بھائی کا آئی پی ایڈریس پر مضمون زبردست اور معلوماتی ہے۔ اتنی اچھی معلومات شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
امید ہے ،آپکی ٹیم خیروعافیت سے شہر آشوب میں زندگی کے امتحان سے گزر رہی ہو گی۔کیونکہ زیادہ تر ٹیم ممبرز کا تعلق کراچی سے ہے۔آج سےچھ برس پہلے انہی دنوں میں نے قلم اٹھایا تھا۔ایک خط تحریر کیاجو منظر عام پر آیا تو خیال گزرا مجھ میں تو ادیب بننے کے تمام گُر موجود ہیں اور عنقریب اردو کے اُفق پر ستارہ بن کر ابھروں گا۔اسی دوران ایک مضموں لکھا جسکی اشاعت کے بعد تو کچھ دکھانے کے جذبے کو پر لگ گئے۔پھر سوچا ایک عدد ناول لکھا جائے پھر وہی ہوا جو شیخ چلی کے ساتھ ہوا خیالی پلاو کی پلیٹ تیز رفتاری سے بیج چوراہے میں دھڑم سے گری اور سارا پلاو ہی بکھر گیا۔خیر ایک برس میں آئی ٹی دنیا میں ساتھ آتھ تحریریں شائع ہوئیں اور لوگوں نے قبضہ مافیہ قرار دے دیااور کہا دوسرے ممبرز کو بھی موقع ملنا چاہیے تو میں نےقلم اٹھایا کہ اب تو خاموشی کا دروازہ توڑ کر اپنا بیان منظر عام پر لانا چاہیے۔میرا نہیں خیال کے آئی ٹی دنیا کے پوسٹ آفس کو کسی کی تحریر سے الرجی ہے یا خراب رائٹنگ منزل مقصود تک پہنچنے میں آڑے آتی ہےاور جو بھی معزز ممبران ہیں انکو آئی ٹی دنیا میں حاضری کا مکمل موقع ملتا ہے۔
رہی بات میگزین کی۔۔۔اسکے ابتدائی حصے کو جسکو میں سرچشمہ ہدایت کا نام دوں گا۔ ہر ماہ اپنے قارئین کو صراط مستقیم پر چلانے کے لئے نظروں کے سامنے آ جاتا ہے۔اور شہزا اقبا بھائی نے صحابہ اکرام پر تبصرہ جس جزائیات کے ساتھ تحریر کیا ہے قابل تعریف ہے۔"آئی پی ایڈریس" محترم دل شاہ کے مضمون سے کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔البتہ کچھ اوپر سے گزرا کچھ نیچے سے۔دل شاہ بھائی آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ ہم نے پڑھا تو سارا لیکن آئی ٹی دنیا پر رہتے ہوئے چراغ تلے اندھیرے کی بات ہے۔مسئلہ کشمیر پر میں یہ کہنا چاہوں گا دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک ذہین اور ایک بلا کے ذہین۔ ذہین لوگ اپنی تحریر کے مطابق اشعار ڈھونڈ لاتے ہیں اور بلا کے ذہین اشعار کے مطابق تحریر لکھ ڈالتے ہیں۔آگے آپ خود سمجھ دار ہیں۔میں نے بہت پہلے ایک مضموں میں پڑھا تھا پاکستان کی ناکامی کے ایک سبب کا تعین کرنا ہو تووہ"بیوروکریسی" ہے۔اور میں اسی کو مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سمجھتا ہوں۔محترم تنویر صاحب کو موبائل فون کے بارے میں بتانا بڑے دل گردے کا کام ہے۔ آج تک جتنے موبائلوں پر تبصرے کئے ہیں ماشااللہ کیا درگت بنائی ہے(مسکراتے ہوئے)۔اور نیٹ رائیڈر بھائی آپکے جوابوں میں سے نمک نکل گیا ہے۔بلکہ چینی اور مرچ بھی۔شاعری پر تبصرہ اور آئی ٹی پر تبصرہ بہت دلیری اور ہمت کا کام ہے ۔اس لیئے ہم اس سے ذرا دور رہتے ہیں۔لیکن ماں کے متعلق نظم پڑھ کر احساس ہوا ماں کیا چیز ہوتی ہے۔چاہے وہ حشرات کی بات ہو یا اشرف المخلوقات کی۔ ماں ماں ہوتی ہے۔اور آج کل میری والدہ بیمار ہیں کافی پلیز انکی صحت یابی کی دعا کیجیے گا۔ دعاوں کا طلب گار۔سید توصیف عباس گیلانی(پنجاب کالج اوکاڑہ)۔
reserved
Bookmarks