السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
فراغت کے بعد۔۔۔۔ میگزین پرتبصرے کے لیے بندہ حاضر ہے ۔۔۔
مارچ کا میگزین قدرے تاخیر سے ملا۔۔۔ ڈزائن و آرائش ہمیشہ کی طرح بہترین ۔۔
القرآن کا انتخاب ہمیشہ کی طرح لا جواب تھا لیکن ۔۔۔۔ حوالہ نہ دارد ۔۔۔ ( اگر آئی ٹی کے ممبران ہر مہینے کی آیات اور احادیث کی ایک ڈائری بنا لیں اور منتخب آیات و احادیث کو عنوان کی ترتیب سے لکھ لیں اپنے پاس تو بعد میں بہت فائدہ دیں گی ۔۔۔ مثلاً ایک حدیث میں بیمار ی سے شفاء اور اس پر انعام کا ذکر ہے تو آپ اپنی ڈائری میں عنوان لگائیں بیماری اور اس پر پہنچنے والی تکلیف پر اجر اور اس کے ذیل میں حدیث لکھ دیں )۔۔۔
اس کے علاوہ حدیث نبوی ﷺ کا انتخاب بھی بہترین تھا ۔۔
حمد ونعات میں کچھ مشکل الفاظ کی سمجھ نہیں آئی ۔۔
نقد عصیاں ،، آمر زش ،،ستائش ،، بام و در،،بال و پر،،
حمد ونعت ساری ہی اچھی تھیں لیکن تمریز بھائ کا انتخاب بہت ہی لا جواب تھا ۔۔۔
اور شہزاد بھائ کے تو کیا ہی کہنے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ما شا ءاللہ بہت ہی پیارا مضمون لکھا اور بہت ہی اہم موضوع کا چناو کیا ۔۔ آج کل دشمنان دین طرح طرح کے بے بنیاد اعتراضات اور سب و شتم کا نشانہ بناتے ہیں اور یہ آج سے نہیں شروع اسلام سے ان کا وطیرہ ہے ۔۔ یہ کوئ نئی بات نہیں ۔۔
شہزاد بھائ کے مضمون میں صفحہ 9 پر الفاظ عدول ،، ائمہ سلف اورعلمائے خلف سمجھ نہیں آئے ۔۔
اتنے اہم موضوع کے لکھنے پر شہزاد بھائ کو بہت بہت مبارکباد ۔۔
حضرت رابعہ بصریہ کا واقعہ بھی اچھا تھا ایسے واقعات کو اگر کسی کتاب سے با حوالہ لکھا جائے تو زیادو بہتر ہے ۔۔۔ اس کے علاوہ فروری کے میگزین میں بھی بھائ تنویر حسن اس عنوان سے لکھ چکے ہیں ۔۔
دنیا میں 1 کے بدلے 10 ملنا آزمائ ہوئ بات ہے ۔۔۔ اور مالدار ہونے کا طریقہ بھی ۔۔ اگر آپ کے پاس پیسے کم ہوں توصدق دل سے اخلاص کے ساتھ صدقہ کریں پھر اس کا نتیجہ ملاحظہ کریں ۔۔۔
حسیب بھائ نے بھی مسئلہ کشمیر پر خوب لکھا ۔۔
مجھے یاد ہے اپنے بچپن کی بات جب ٹی وی پر ہر روز کشمیر میں بھارتی مظالم کو دکھایا جاتا تھا مگر آج تو ہمارے حکمرانوں نے بھی اپنے کشمیری بھائیوں سے آنکھیں پھیر لی ہیں میڈیا کو تو بھارتی فلم کے ٹریلر اور فلم سٹاروں کے سالگرہ سے فرصت ملے تو وہ اس طرف توجہ دے لگتا ہے ۔۔۔
بھارت کا کشمیر کی قرارداد اقوام متحدہ لے جانا ایسا ہے جیسا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ۔۔۔ حسیب بھائ نے جیسے ہیومن رائٹس والوں کی درگت بنائ وہ قابل داد ہے ۔۔۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیر پاکستا ن کی شہہ رگ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں آج جو پاکستان کو پانی کے مسائل کا سامنا ہے اور بھارت ڈیم پر ڈیم بنائے جارہا ہے اور ہر سال پاکستان میں سیلاب کا آنا کیونکہ بھارت جب چاہتا ہے ہمارا پانی روک لیتا ہے اور جب چاہتا ہے پانی چھوڑ کر تباہی مچادیتا ہے اور ہم اسکا منہ تکتے رہ جاتے ہیں ۔۔ یہ سارا کشمیر کے لئے جدو جہد نہ کرنے کا نتیجہ ہے ۔۔۔۔ ہم بحیثیت مسلمان قوم اس بات کے پابند ہیں کو دنیا میں کہیں بھی مسلمان کو تکلیف پہنچے تو ہم اس کی مدد کریں ۔۔ یہی ہمارا ایمان ہے ۔۔۔۔
اور کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیر کا ہی نہیں پاکستا ن کی بقا ء کا مسئلہ ہے ۔۔۔ کاش کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات ۔۔
ہمارا قومی دن بھی ایک اچھا اور معلوماتی مضمون تھا ۔۔
فاطمہ آپی کا سوفٹوئر ریویو بھی اچھا تھا کبھی ضرورت پڑی تو آزما کر دیکھیں گے۔۔۔
شہزاد بھائ کا انتخاب کا تو جواب نہیں میری ماں نظم تو میری پسندیدہ نظموں میں سے ہے ۔۔۔ اس نظم کے کچھ مشکل الفاظ ۔
خطن ،، گگن ،،چرخ کہن ،،جان حزیں،، شعر کے ایک مصرعے تیرا بیٹا الیس میں الیس لفظ سمجھ نہیں آیا ،،
نظم ابھی کچھ اور ہونا تھا بس ایویں ہی تھی پسند نہ آنے پر اطہر صاحب سے معاذرت ۔۔۔ پچھلے میگزین میں ان کی نعت بہت اچھی لگی تھی ۔۔ اور یہ پسند نہ پسند میری اپنی ہے ۔۔ ہوسکتا ہے باقی ممبران کو پسند آجائے ۔۔۔
اسکے بعد والی نظم کا انتخاب کچھ بہتر تھا ۔۔۔
اس نظم کے کچھ مشکل الفاظ
ناصیح ،، خرد کے تماشے ۔۔
سر توصیف گیلانی کا مضمون ہمارا بکرا اور اس کی کچھ یادیں بہت زبردست تھا پڑھ کر مزا آیا ،، اگر اسے عید قرباں کی مناسبت سے اسی مہینے پیش کیا جاتا تو مزہ دوبالا ہوتا ۔۔۔
جب بھی اس جملے پر پہنچتا "اسکا دادا " تو بے اختیار ہنسی آجاتی ۔۔۔ اور گیلانی صاحب نے جو نازک صاحب کا نقشہ کھینچا اس پر بھی بڑا مزہ آیا ۔۔۔
دل شاہ بھائ آپ کی کوشش سر آنکھوں پر لیکن آپ کے 11صفحات کا مضمون ہمارے سروں کے اوپر سے جہاز کی طرح گزرگیا ۔۔اور ہماری بھی مت ماری گئی ۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔ خیر یہ ہماری کوتاہ علمی ہے اور کچھ نہیں ۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو آپکی محنت کا صلہ عطا فرمائیں آمین ۔۔
تنویر بھائ کا ریویو بھی اچھا تھا
اس میں ایک لفظ
ملٹی ٹچ سمجھ نہیں آیا ۔۔
اس ماہ کے میگزین میں کچھ غلطیاں جو میں نے نو ٹ کیں
صفحہ 3 حمد میں شعر تیری جانب سے خیرو شر کا وجود میں خیر کو خبر لکھا گیا
صفحہ 6 نعت میں خیر البشر کو خیرا لکھا گیا
صفحہ 6 نعت میں میرے خیال سے شعر کا آخری مصرعہ غائب ہے اسے ضرور بتایا جائے
صفحہ 20 کشمیر کے مضمون میں ہری سنگھ کو ہری پور سنگھ لکھا گیا
صفحہ 32 میری ماں میں انکی چشم عنایت کا دریا ہونا چاہیے تھا۔ دریار لکھا گیا
صفحہ 36 ہمارا بکرا اور اسکی کچھ یادیں میں نہ کی جگہ نہیں آنا چاہیے ۔۔۔
صفحہ 53 ایسر ائی کونیا لائن 2 میں جملہ ایسا ہونا چاہیے ۔ امید ہے آپ سب کو میرا یہ ریویو پسند آئے گا ۔
اسی صفحہ کی لائن 8 میں بلیو ٹوتھ کو توتھ لکھا گیا ۔
اس بار میگزین چھوٹا تھا اس لئے تبصرہ پورا کیا اس میں بھی 4 گھنٹے لگے جو مسلسل بیٹھ کر لکھا ایک ہی دفعہ میں ۔۔۔
کچھ لکھ کر بھیجنے کی کوشش ہوگی اس بار ان شاء اللہ ۔۔۔
والسلام
ضیاءالرحمٰن
ziakhan 12
Bookmarks