وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
میں تمام ممبرز کا تہ دل سے شکر گذار ہوں جنہوں نے اس آئی کیو کویسچن میں دلچسپی لی
اس کاثبوت یہ ہے کہ چھتیس گھنٹے ہی ہوئے ہونگے کہ تھریڈ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کی موجودہ ہاٹیسٹ تھریڈز میں سے فرسٹ نمبر پر آ گئی ہے اور پورے کونٹیسٹ سیکشن میں ٹاپ ٹین موسٹ رپلائیڈ تھریڈز میں سے ہے، اگر اختر اور عمر بھائی مزید ساتھ دیتے تو فرسٹ سیکنڈ تک تو آہی جاتی
تمام دوستوں نے بہت اچھی کوشش کی، عبدالرحمٰن بھائی کافی نزدیک تھے، ان کا لوجک، ونڈرفل بھائی کا لوجک بالکل درست تھا، یہ انگریزی حروف 'یو' اور 'ٹی' کا معاملا تھا اور اصل میں جو مسٹیک تھی وہ اسٹرکچر کی ایک چھوٹی سی غلطی تھی
پوسٹ نمبر ایک سو چوبیس میں
ونڈرفل بھائی بھی جواب دے چکے تھے مگر پوسٹ نمبر ایک سو چوبیس میں کسی بھائی کا جواب اس سے پہلے ہی سے موجود تھا
اختر بھائی نے تقریبا جواب دے دیا تھا جیپینیز زبان میں ٹرانسلیٹ کرکے مگر انہوں نے لاسٹ میں ٹی کے بجائے ٹن لکھ دیا لحاظہ جواب درست نہ ہوا
آپ اس طرح سمجھ لیں،
ہی گو ٹو اسکول، یہ درست ہے یا پھر
ہی گوز ٹو اسکول درست ہے؟
یقینا
ہی گوز ٹو اسکول ہوگا کیونکہ ہی سنگل سبجیکٹ ہے
اسی طرح
یو کم آفٹر ٹی کے بجائے یہاں پر
یو کمس آفٹر ٹی ہونا تھا
وہ آفیسر تو اچانک ہی خیالات سے چونک کر گھڑی دیکھ رہا تھا، اس کے اس ایکشن کا بھلا چائے وغیرہ سے کیا تعلق! اور ہاں! میں نے کافی کی سیمبل بھی استعمال کی تھی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے چائے وغیرہ چاہیے تھی، تمام ممبرز جن کا دھیان 'چائے' کی طرف گیا، ہو سکتا ہے میری طرح ہی چائے کے شوقین ہوں
یہ ایک یونیورسل ٹرتھ میں آجاتا ہے جیسے ہمیشہ پریزنٹ سمپل ٹینس کی اسٹرکچر میں لکھا جائے گا، لحاظہ سوال کا مقصد آفیسر کے الفاظ میں غلطی کو ڈھونڈ کر اس کی درستگی کرنا تھی، اور غلطی 'کم' لفظ میں ہے، یہ 'کمس' ہوگا
'U' comes after 'T'
بالکل درست جواب دینے والے پہلے ممبر کا نام اس کے بعد والی پوسٹ میں ہے
Bookmarks