Page 1 of 5 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 57

Thread: Ramadan k Masayel sawal jawab k zaryai un ka hal

  1. #1
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default Ramadan k Masayel sawal jawab k zaryai un ka hal

    salam::

    ہمارا آج کا موضوع ہے ۔۔

    کن وجوہات سے روزہ توڑ دینا جائز ہے؟ کن سے نہیں؟

    ان مسائل کو۔۔ہم۔۔ سوال ۔۔ جواب کے ساتھ۔۔"آپ کے مسائل اور ان کا حل" سے۔۔ جوں کے توں۔۔ ہی پیش کریں گے۔۔ تاکہ پڑھنے والے کی دلچسپی برقرار رہے۔۔
    ۔
    ۔

    بیماری بڑھ جانے یا اپنی یا بچے کی ہلاکت کا خدشہ ہو تو روزہ توڑنا جائز ہے

    س… مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک شخص کو قے آجاتی ہے، اب اس کا روزہ رہا کہ نہیں؟ یا اگر کوئی مرد یا عورت روزہ رکھنے میں بیماری بڑھ جانے یا جان کا خطرہ محسوس کرے تو کیا وہ روزہ توڑ سکتا ہے؟

    ج… اگر آپ سے آپ قے آگئی تو روزہ نہیں گیا، خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ، اور اگر خود اپنے اختیار سے قے کی اور منہ بھر کر ہوئی تو روزہ ٹوٹ گیا، ورنہ نہیں۔

    اگر روزہ دار اچانک بیمار ہوجائے اور اندیشہ ہو کہ روزہ نہ توڑا تو جان کا خطرہ ہے، یا بیماری کے بڑھ جانے کا خطرہ ہے، ایسی حالت میں روزہ توڑنا جائز ہے۔

    اسی طرح اگر حاملہ عورت کی جان کو یا بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے تو روزہ توڑ دینا دُرست ہے۔

    بیماری کی وجہ سے اگر روزے نہ رکھ سکے تو قضا کرے

    س… میں شروع سے ہی رمضان شریف کے روزے رکھتی تھی، لیکن آج سے پانچ سال قبل یرقان ہوگیا، جس کی وجہ سے میں آٹھ نو ماہ تک بستر پر رہی، ویسے میں تقریباً بارہ سال سے معدہ میں خرابی اور گیس کی مریض ہوں، لیکن یرقان ہونے کے بعد مجھے پیاس اتنی لگتی ہے کہ روزہ رکھنا محال ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، پچھلے سال میں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا، لیکن صبح نو بجے ہی پیاس کی وجہ سے بدحال ہوگئی، اس وجہ سے مجھے روزہ توڑنا پڑا، آپ براہِ مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ہے؟ اور جو روزے نہیں رکھے گئے ان کا کفارہ کیا ہے؟

    ج… آپ نے رمضان کا جو روزہ توڑا وہ عذر کی وجہ سے توڑا، اس لئے اس کا کفارہ آپ کے ذمہ نہیں، بلکہ صرف قضا لازم ہے، اور جو روزے آپ بیماری کی وجہ سے نہیں رکھ سکیں ان کی جگہ بھی قضا روزے رکھ لیں، آئندہ بھی اگر آپ رمضان مبارک میں بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتیں تو سردیوں کے موسم میں قضا رکھ لیا کریں، اور اگر چھوٹے دنوں میں بھی روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رہی تو اس کے سوا چارہ نہیں کہ ان روزوں کا فدیہ ادا کردیں، ایک دن کے روزے کا فدیہ صدقہٴ فطر کے برابر ہے۔


    کن وجوہات سے روزہ نہ رکھنا جائز ہے؟

    س… کون سے عذرات کی بنا پر روزہ نہ رکھنا جائز ہے؟

    ج… ۱:…رمضان شریف کے روزے ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہیں، اور بغیر کسی صحیح عذر کے روزہ نہ رکھنا حرام ہے۔

    ۲:…اگر نابالغ لڑکا، لڑکی روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں تو ماں باپ پر لازم ہے کہ ان کو بھی روزہ رکھوائیں۔

    ۳:…جو بیمار روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو، اور روزہ رکھنے سے اس کی بیماری بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو، اس پر بھی روزہ رکھنا لازم ہے۔

    ۴:… اگر بیماری ایسی ہو کہ اس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا یا روزہ رکھنے سے بیماری بڑھ جانے کا خطرہ ہو تو اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مگر جب تندرست ہوجائے تو بعد میں ان روزوں کی قضا اس کے ذمہ فرض ہے۔

    ۵:… جو شخص اتنا ضعیف العمر ہو کہ روزے کی طاقت نہیں رکھتا، یا ایسا بیمار ہو کہ نہ روزہ رکھ سکتا ہے اور نہ صحت کی اُمید ہے، تو وہ روزے کا فدیہ دے دیا کرے، یعنی ہر روزے کے بدلے میں صدقہٴ فطر کی مقدار غلہ یا اس کی قیمت کسی مسکین کو دے دیا کرے، یا صبح و شام ایک مسکین کو کھانا کھلادیا کرے۔

    ۶:… اگر کوئی شخص سفر میں ہو، اور روزہ رکھنے میں مشقت لاحق ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ بھی قضا کرسکتا ہے، دُوسرے وقت میں اس کو روزہ رکھنا لازم ہوگا، اور اگر سفر میں کوئی مشقت نہیں تو روزہ رکھ لینا بہتر ہے، اگرچہ روزہ نہ رکھنے اور بعد میں قضا کرنے کی بھی اس کو اجازت ہے۔

    ۷:… عورت کو حیض و نفاس کی حالت میں روزہ رکھنا جائز نہیں، مگر رمضان شریف کے بعد اتنے دنوں کی قضا اس پر لازم ہے۔

    ۸:… بعض لوگ بغیر عذر کے روزہ نہیں رکھتے اور بیماری یا سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑ دیتے ہیں اور پھر بعد میں قضا بھی نہیں کرتے، خاص طور پر عورتوں کے جو روزے ماہواری کے ایام میں رہ جاتے ہیں وہ ان کی قضا رکھنے میں سستی کرتی ہیں، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔

    کام کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں
    [CENTER][IMG]http://www.itdunya.com/attachments/342037d1335724708-my-first-kelk-work.jpg[/IMG][/CENTER]

  2. #2
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    Last edited by Prince Ahmad; 8th July 2013 at 08:59 PM.

  3. #3
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    کام کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کی اجازت نہیں


    س… ہم گلف میں رہنے والے پاکستانی باشندے رمضان المبارک کے روزے صرف اس وجہ سے پورے نہیں رکھ سکتے کہ یہاں رمضان کے دوران شدید ترین گرمی ہوتی ہے، اور کام بھی محنت کا ہوتا ہے کہ عام حالت میں دو گھنٹے کے کام میں دس بارہ گلاس پانی پی لیا جاتا ہے، اگر ہم روزے نہ رکھیں تو کیا حکم ہے؟

    ج… کام کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم نہیں، البتہ مالکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ رمضان میں مزدوروں اور کارکنوں کا کام ہلکا کردیں۔ آپ لوگ جس کمپنی میں ملازم ہیں اس سے اس کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

    سخت کام کی وجہ سے روزہ چھوڑنا

    س… ہمارے چند مسلمان بھائی ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں صحرا کے اندر تیل نکالنے والی کمپنی میں کام کرتے ہیں، اور کمپنی کا کام چوبیس گھنٹے چلتا رہتا ہے۔ لوہا، مشینوں اور تپتی ریت کی گرمی کی وجہ سے روزہ دار کی زبان منہ سے باہر نکل آتی ہے اور گلا خشک ہوجاتا ہے، اور بات تک کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اور کمپنی کے مالکان مسلمان اور غیرمسلم ہیں، اور کام کرنے والے بھی اکثر غیرمسلم ہیں، جو کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رعایت ملازمین کو نہیں دیتے، یعنی کام کے اوقات کو کم نہیں کرتے، تو اس حالت میں شریعتِ مطہرہ کا کیا حکم ہے؟

    ج… کام کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کی تو اجازت نہیں، اس لئے روزہ تو رکھ لیا جائے، لیکن جب روزے میں حالت مخدوش ہوجائے تو روزہ توڑ دے، اس صورت میں قضا واجب ہوگی، کفارہ لازم نہیں آئے گا۔ فتاویٰ عالمگیریہ (ج:۱ ص:۲۰۸) میں ہے:

    “المحترف المحتاج الی نفقتہ علم انہ لو اشتغل بحرفتہ یلحقہ ضرر مبیح للفطر یحرم علیہ الفطر قبل ان یمرض، کذا فی القنیة۔”

    امتحان کی وجہ سے روزے چھوڑنا اور دُوسرے سے رکھوانا

    س… اگر کوئی شخص طالبِ علم ہو اور وہ رمضان کی وجہ سے امتحان کی تیاری نہ کرسکتا ہو تو اس کے والدین، بہن بھائی اور دوست اسے ہدایت کریں کہ وہ روزہ نہ رکھے اور اس کے عوض تیس کے بجائے چالیس روزے کسی دُوسرے سے رکھوادئیے جائیں گے تو کیا ایسے طالبِ علم کو روزے چھوڑ دینے چاہئیں؟ کیا جو روزے اس کا عزیز اس کو رکھ دے گا، وہ دربارِ خداوندی میں قبول ہوجائیں گے؟ اس بارے میں کیا حکم ہے؟

    ج… امتحان کے عذر کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز نہیں۔ اور ایک شخص کی جگہ دُوسرے کا روزہ رکھنا دُرست نہیں، نماز اور روزہ دونوں خالص بدنی عبادتیں ہیں، ان میں دُوسرے کی نیابت جائز نہیں۔ جس طرح ایک شخص کے کھانا کھانے سے دُوسرے کا پیٹ نہیں بھرتا، اسی طرح ایک شخص کے نماز پڑھنے یا روزہ رکھنے سے دُوسرے کے ذمہ کا فرض ادا نہیں ہوتا۔

  4. #4
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    امتحان اور کمزوری کی وجہ سے روزہ قضا کرنا گناہ ہے

    س… پچھلے دنوں میں نے انٹرسائنس کا امتحان دیا، اور ان دنوں میں نے بہت محنت کی، اس کے فوراً بعد رمضان شروع ہوگیا، اب چند دنوں بعد پریکٹیکل ٹیسٹ شروع ہونے والے ہیں، لیکن میری تیاری نہیں ہو رہی، کیونکہ روزہ رکھنے کے بعد مجھ پر ذہنی غنودگی چھائی رہتی ہے اور ہر وقت سخت نیند آتی ہے، کچھ پڑھنا چاہوں بھی تو نیند کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتا۔ اصل میں اب مجھ میں اتنی قوّت اور توانائی نہیں ہے کہ میں روزے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر کچھ پڑھ سکوں، کیا اس حالت میں، میں روزہ رکھ سکتی ہوں؟ اگر روزہ رکھتی ہوں تو پڑھائی نہیں ہوسکتی ہے، کیونکہ کمزوری بہت ہوجاتی ہے اور مجھ میں توانائی بہت کم ہے۔

    ج… کیا پڑھائی، روزے سے بڑھ کر فرض ہے؟

    س… کیا اس حالت میں (کمزوری کی حالت) مجھ پر روزہ فرض ہے؟

    ج… اگر روزہ رکھنے کی طاقت ہے تو روزہ فرض ہے۔

    س… اور اگر میں روزہ نہ رکھوں تو اس کا کفارہ کیا ادا کرنا ہوگا؟

    ج… قضا کا روزہ بھی رکھنا ہوگا، اور روزہ قضا کرنے کی سزا بھی برداشت کرنی ہوگی۔

    دُودھ پلانے والی عورت کا روزہ کا قضا کرنا

    س… ایک ایسی ماں جس کا بچہ سوائے دُودھ کے کوئی غذا نہ کھاسکتا ہو، اس کے لئے ماہِ رمضان میں روزے رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیونکہ ماں کے روزے کی وجہ سے بچے کے لئے دُودھ کی کمی ہوجاتی ہے، اور وہ بھوکا رہتا ہے۔

    ج… اگر ماں یا اس کا دُودھ پیتا بچہ روزے کا تحمل نہیں کرسکتے تو عورت روزہ چھوڑ سکتی ہے، بعد میں قضا رکھ لے۔

  5. #5
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    سخت بیماری کی وجہ سے فوت شدہ روزوں کی قضا اور فدیہ

    س… میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری اکثر ناک بند رہتی ہے، اس کا تقریباً دو بار آپریشن بھی ہوچکا ہے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، ڈاکٹری اور حکمت کا علاج بھی کافی کرواچکا ہوں، لیکن ان سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، گرم چیز کھانے سے تقریباً ایک طرف کی ناک کھل جاتی ہے اور سانس پھنس کر آنے لگتا ہے، لیکن لیٹ جانے کی صورت میں وہ بھی بند ہوجاتی ہے، اور سانس پھنس کر آنے لگتا ہے، جس سے نیند نہیں آتی، دوا ڈالنے سے ناک کھل جاتی ہے صرف پانچ گھنٹے کے لئے، واضح رہے کہ دوا ناک میں ڈالتے ہوئے اکثر حلق میں بھی آجاتی ہے، برائے مہربانی اب آپ یہ تحریر کریں کہ روزہ ہونے کی صورت میں کیا میں ناک میں دوا ڈال سکتا ہوں؟ یاد رہے اگر وہ ناک میں نہ ڈالی تو ایک پل بھی سو نہ سکوں گا، برائے مہربانی اس کا وظیفہ بھی تحریر کردیجئے گا، تاکہ یہ تکلیف دُور ہوجائے، اور میرے دِل سے بے اختیار آپ کے لئے دُعائیں نکلیں۔

    ج… روزے کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنا دُرست نہیں، اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اگر آپ اس بیماری کی وجہ سے روزہ پورا نہیں کرسکتے تو آپ کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، اور اگر چھوٹے دنوں میں آپ روزہ رکھ سکتے ہیں تو ان روزوں کی قضا لازم ہے، اور اگر کسی موسم میں بھی روزہ رکھنے کا امکان نہیں تو روزوں کا فدیہ لازم ہے، تاہم جن روزوں کا فدیہ ادا کیا گیا، اگر پوری زندگی میں کسی وقت بھی روزہ رکھنے کی طاقت آگئی تو یہ فدیہ غیرمعتبر ہوگا، اور ان روزوں کی قضا لازم ہوگی۔

    پیشاب کی بیماری روزے میں رُکاوٹ نہیں

    س… میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں عرصہ دراز سے پیشاب کی مہلک بیماری میں مبتلا ہوں، اور اس میں چوبیس گھنٹے آدمی کا پاک رہنا بہت ہی مشکل ہے، ایسی حالت میں جبکہ مندرجہ بالا صورتِ حال درپیش ہو تو کیا آدمی روزہ نماز کرسکتا ہے یا نہیں؟ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکی ناپاکی سے کچھ نہیں ہوتا، نیت صاف ہونا چاہئے، قبول کرنے والا خداوند کریم ہے، اور یہی وجہ ہے کہ میں نماز وغیرہ بالکل نہیں پڑھتا، کیا آپ مجھے اس سلسلے میں مفید مشورہ دیں گے؟ مہربانی ہوگی۔

    ج… یہ بیماری روزے میں تو رُکاوٹ نہیں، البتہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، مگر چونکہ آپ معذور ہیں، اس لئے ہر نماز کے وقت کے لئے نیا وضو کرلیا کیجئے، جب تک اس نماز کا وقت رہے گا آپ کا وضو اس عذر کی وجہ سے نہیں ٹوٹے گا، جب ایک نماز کا وقت نکل جائے پھر وضو کرلیا کیجئے، نماز روزہ چھوڑ دینا جائز نہیں۔

  6. #6
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    مرض کے عود کر آنے کے خوف سے روزے کا فدیہ دینے کا حکم

    س… مجھے عرصہ پانچ سال سے گردے کے درد کی تکلیف رہتی ہے، پچھلے سال میں نے پاکستان جاکر آپریشن کرایا ہے اور پتھری نکلی ہے، آپریشن کے تقریباً چار ماہ بعد پھر پتھری ہوگئی، یہاں پر (بحرین میں) میں نے ایک قابل ڈاکٹر کے پاس علاج کرانا شروع کیا، ڈاکٹر نے مجھے صرف پانی پینے کو کہا، میں دن میں تقریباً چالیس گلاس پانی کے پیتا رہا، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پتھری خودبخود پیشاب کے ساتھ نکل گئی۔

    ڈاکٹر نے مجھے کہا ہے کہ کئی آدمیوں کے گردے ایک پوڈر سا بناتے ہیں جو کہ پتھر کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، اگر تم روزانہ اسی طرح پانی پیتے رہو تو پتھری نہیں ہوگی، اگر پانی کم کروگے تو دوبارہ پتھری ہوجائے گی، ڈاکٹر مسلمان ہے اور بہت ہی اچھا آدمی ہے، اس نے مجھے منع کیا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی روزہ نہیں چھوڑتے، مگر تم بالکل روزہ نہ رکھنا، کیونکہ اس طرح تم پانی پینا چھوڑ دوگے اور پتھری دوبارہ ہوجائے گی۔ اب میں سخت پریشانی میں ہو کہ کیا کروں؟

    ج… اگر اندیشہ ہے کہ روزہ رکھا گیا تو مرض عود کر آئے گا، تو آپ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرسکتے ہیں، اور جو روزے آپ کے رہ جائیں گے اگر سردیوں کے دنوں میں ان کی قضا ممکن ہو تو سردیوں کے دنوں میں یہ روزے پورے کریں، ورنہ روزوں کا فدیہ ادا کریں۔

  7. #7
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    yai to ta aj ka topic kin wajohat may Roza torna jaez hai ya na jaez kal INSHALLAH NEW topic kin wajohat sy roza tooth jata hai ya makroh hota hai k sath per hazir honga tab tak agar ap ky b Kuch masayel ho to bta saktay hain open forum may agr nahe bta saktay to pm kardiya karain

  8. #8
    King Mubashar's Avatar
    King Mubashar is offline Senior Member+
    Last Online
    1st February 2015 @ 11:28 PM
    Join Date
    17 Dec 2010
    Location
    Fsd & Sialkot:)
    Gender
    Male
    Posts
    1,709
    Threads
    38
    Credits
    925
    Thanked
    35

    Default


  9. #9
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    pasand karnay ka shukrya

  10. #10
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    Bump:
    ہمارے آج کا ٹاپک ہے۔۔
    کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا مکروہ ہوجاتا ہے؟
    ۔
    ۔

    بھول کر کھانے والا اور قے کرنے والا اگر قصداً کھاپی لے تو صرف قضا ہوگی

    س… فرض کریں زید نے بھول کر کھانا کھالیا بعد میں یاد آیا کہ وہ تو روزے سے تھا، اب اس نے یہ سمجھ کر کہ روزہ تو رہا نہیں، کچھ اور کھاپی لیا، تو کیا قضا کے ساتھ کفارہ بھی ہوگا؟ اسی طرح اگر کسی نے قے کرنے کے بعد کچھ کھاپی لیا تو کیا حکم ہے؟

    ج… کسی نے بھولے سے کچھ کھاپی لیا تھا، اور یہ سمجھ کر کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا ہے، قصداً کھاپی لیا تو قضا واجب ہوگی۔ اسی طرح اگر کسی کو قے ہوئی، اور پھر یہ خیال کرکے کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا ہے، کچھ کھاپی لیا، تو اس صورت میں قضا واجب ہوگی، کفارہ واجب نہ ہوگا۔ لیکن اگر اسے یہ مسئلہ معلوم تھا کہ قے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس کے باوجود کچھ کھاپی لیا تو اس صورت میں اس کے ذمہ قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔

    اگر غلطی سے اِفطار کرلیا تو صرف قضا واجب ہے کفارہ نہیں

    س… اس مرتبہ رمضان المبارک میں میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا، وہ یہ کہ میں روزے سے تھا، عصر کی نماز پڑھ کر آیا تو تلاوت کرنے بیٹھ گیا، پانچ بجے تلاوت ختم کی اور اِفطاری کے سلسلے میں کام میں لگ گیا، واضح ہو کہ میں گھر میں اکیلا رہ رہا ہوں، سالن وغیرہ بنایا، کچھ حسبِ معمول شربت دُودھ وغیرہ بناکر رکھا، باورچی خانے سے واپس آیا تو گھڑی پر ساڑھے پانچ بجے تھے، اب میرے خیال میں آیا کہ چونکہ روزہ پانچ بج کر پچاس منٹ پر اِفطار ہوتا ہے، چالیس منٹ پر کچھ پکوڑے بنالوں گا۔ خیر اپنے خیال کے مطابق چالیس منٹ پر باورچی خانے میں گیا پکوڑے بنانے لگ گیا، پانچ بج کر پچاس منٹ پر تمام اِفطاری کا سامان رکھ کر میز پر بیٹھ گیا، مگر اذان سنائی نہ دی، ایئرکنڈیشن بند کیا، کوئی آواز نہ آئی، پھر فون پر وقت معلوم کیا تو ۵۵:۵ ہوچکے تھے، میں نے سمجھا اذان سنائی نہیں دی، ممکن ہے مائیک خراب ہو، یا کوئی اور عذر ہو، اور روزہ اِفطار کرلیا، پھر مغرب کی نماز پڑھی۔ یہاں کویت اُردو سروس سات بجے شروع ہوتی ہے، روزانہ اِفطاری کے بعد ریڈیو لگاتا تھا، مگر وہ بھی نہ لگا، اسی اثناء میں بی بی سی لگ گیا اور مجھے اچانک خیال آیا کہ روزہ تو چھ بج کر پچاس منٹ پر اِفطار ہوتا ہے، بس افسوس اور پشیمانی کے سوا کیا کرسکتا ہوں، پھر کلی کی، چند منٹ باقی تھے، دوبارہ روزہ اِفطار کیا، مغرب کی نماز پڑھی۔

    براہِ کرم آپ مجھے اس کوتاہی کے متعلق بتائیں کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا ہے تو صرف قضا واجب ہے یا کفارہ؟ اور اگر کفارہ واجب ہے تو کیا میں صحت مند ہوتے ہوئے بھی ساٹھ مسکینوں کو بطورِ کفارہ کھانا کھلاسکتا ہوں؟ مفصل جواب سے نوازیں۔ مولانا صاحب! مجھے سمجھ نہیں آرہی، میں نے کس طرح ۵۰:۶ کے بجائے ۵۰:۵ کو اِفطاری کا وقت سمجھ لیا، اور اپنے خیال کے مطابق لیٹ اِفطار کیا۔

    ج… آپ کا روزہ تو ٹوٹ گیا، مگر چونکہ غلط فہمی کی بنا پر روزہ توڑلیا، اس لئے آپ کے ذمہ صرف قضا واجب ہے، کفارہ نہیں۔

  11. #11
    Prince Ahmad's Avatar
    Prince Ahmad is offline Senior Member
    Last Online
    5th August 2018 @ 02:24 PM
    Join Date
    13 Jan 2012
    Location
    سب
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,525
    Threads
    228
    Credits
    130
    Thanked
    151

    Default

    اگر خون حلق میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ گیا

    س… اگر کوئی روزے کی حالت میں ہے اور مسوڑھوں سے خون آئے اور حلق کے پار ہوجائے تو ایسی حالت میں روزے پر کوئی اثر خراب تو نہیں پڑے گا؟ خاص کر نیت کی حالت میں۔

    ج… اگر یقین ہو کہ خون حلق میں چلا گیا، تو روزہ فاسد ہوجائے گا، دوبارہ رکھنا ضروری ہوگا۔

    روزے میں مخصوص جگہ میں دوا رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

    س… چند دوائیں ایسی ہیں جو مقامِ مخصوص میں رکھی جاتی ہیں بعد طہر کے، جسے طب کی اصطلاح میں شیاف کہا جاتا ہے، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے روزے پر کیا اثر پڑتا ہے؟ کیا روزہ ہوجاتا ہے؟

    ج… روزے کی حالت میں یہ عمل دُرست نہیں، اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

    نہاتے وقت منہ میں پانی چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

    س… کیا نہاتے وقت منہ میں پانی چلے جانے کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ خواہ یہ غلطی جان بوجھ کر نہ ہو۔

    ج… وضو، غسل یا کلی کرتے وقت غلطی سے پانی حلق سے نیچے چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، مگر اس صورت میں صرف قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔


  12. #12
    Join Date
    13 Jun 2013
    Location
    sialkot
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    254
    Threads
    17
    Credits
    910
    Thanked
    10

    Default

    good

Page 1 of 5 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Har sawal ka jawab hasil karain
    By ayaz257 in forum General Discussion
    Replies: 15
    Last Post: 22nd June 2015, 02:55 PM
  2. aisa sawal jis ka jawab kisi ka pass nai
    By killer boy in forum Baat cheet
    Replies: 8
    Last Post: 14th March 2014, 08:04 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 25th January 2010, 04:25 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 25th January 2010, 02:49 PM
  5. sawal aour jawab
    By scorpion in forum Islam
    Replies: 2
    Last Post: 28th November 2006, 01:00 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •