امید ہے آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے سب ہی ممبرز خیر خیریت سے ہونگے انشا اللہ تعالی ، اللہ تبارک تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں ، اس تھریڈ کو بنانے کا مقصد جو ہمارے بالکل نیو ممبر ہے اور جو انٹروڈیکشن سیکشن میں آتے ہیں کیونکہ رجسٹر ہونے کے بعد صرف یہی ایک ایسا سیکشن ہے جہاں نیو ممبر اپنا تھریڈ پوسٹ کرسکتے ہیں ایسے ہمارے سب ہی نیو ممبرز کو یہ آگاہ کرنا چاہونگا کہ براہ کرم انٹروڈیکشن سیکشن میں صرف اور صرف اپنا تعارف کرائیے نام ، اپنے بارے میں اگر بتانا چاہے تو تفصیلات ، اس کے علاوہ اگر آٖپ ہیلپ سے متعلق یا کوئی اور انفارمیشن شیئر کرانا چاہوگے اس سیکشن میں تو وہ تھریڈ آر بی ہوجائے گا یعنی وہ ڈیلیٹ کردیا جائے گا ۔ تو براہ کرم اس سیکشن میں یعنی انٹروڈیکشن سیکشن میں صرف اور صرف اپنا تعارف کرائیے اور پھر سب سے پہلے آپ لوگ فورم پر کس طرح آپ ریپلائے کروگے ، پوسٹنگ کروگے اور دیگر کیا ضروری باتیں ہیں سمجھنے اور سیکھنے کے لئے وزٹ کیجئے "نیو ممبر ٹرینینگ سیکشن" کا لنک نیچے موجود ہے
اس کے بعد سب سے اہم جو چیز ہوگی وہ ہے آئی ٹی دنیا فورم کے قوانین
ان قوانین کو اچھے سے پڑھ کر اور دیکھ کر اپنی شیئرنگ کیجئے تاکہ کوئی بھی آپ کا تھریڈ آر بی نہ ہونے پائے کیونکہ آپ کے محنت سے تیار کردہ تھریڈ جب قوانین کو توڑتے ہیں اور انہیں ہم آئی ٹی دنیا فورم ٹیم آر بی کرتے ہیں تو سب سے زیادہ افسوس ہمیں ہوتا ہے آٖپ کی محنت کے ضائع ہوجانے پر ،اس کے علاوہ اگر تھریڈ یا پوسٹ آپ کی آر بی ہوجائے تو اپنے اس تھریڈ کو آپ وزٹ کرسکتے ہیں ری سائیکل بن میں جہاں آپ کو وجہ معلوم ہوسکے گی کیوں اس تھریڈ کو آر بی کیا گیا ہے ۔
ایک اہم بات نیو ممبرز کیلئے
نیو ممبر جتنے بھی بنتے ہیں ان کے تھریڈ اور پوسٹ پر موڈریشن لگی ہوتی ہےاور ہمارے نیو ممبرز جو بھی تھریڈ یا پوسٹ کروگے وہ ایک مخصوص ٹائم کے بعد آپ کو دیکھائی دے گی ، مخصوص ٹائم سے مراد جیسے ہی آپ پوسٹ یا تھریڈ بنائو گے وہ آٖپ کو فوری دیکھائی نہیں دے گی بلکہ وہ آپ کی نظروں سے اوجھل ہوکر ٹیم ممبرز یعنی موڈریٹر، سپر موڈریٹر اور ایکسپرٹ جو کہ سب آئی ٹی دنیا ٹیم کہلاتی ہے کہ پاس چلی جائے گی یعنی موڈریشن کیلئے اور جب اسے ٹیم ممبر موڈریٹر،سپر موڈریٹر ، ایکسپرٹ ، موبائل ایکسپرٹ جو کہ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام پر ٹیم ممبرز ہیں چیک کرکے اوکے یعنی اپروو کریں گے تو پھرآپ کے تھریڈ اور پوسٹ آپ کو شو ہونگے، واضح رہے کہ ایک دن میں پوسٹ اور تھریڈ کی لمٹ مقرر ہے کہ آپ مثال کے طور پر 20 پوسٹ اور 5 تھریڈ اس طرح سے زیادہ نہیں بناسکوگے ، تو اگرتھریڈ فوری دیکھائی نہ دیں تو ایک ہی جیسے تھریڈ بار بار نہ بنائیے تھوڑا انتظار کیجئے اپروو ہونے کے بعد آپ کی پوسٹ اور تھریڈ سب ممبرز فورم پر دیکھیں گے ، یہ پابندی جیسے جیسے آپ پوسٹ کی تعداد میں اضافہ کروگے ویسے ویسے سینئر ممبرز ہونے پر ہٹ جائے گی اور پھر فوری پوسٹنگ اور تھریڈ پوسٹ آٖپ پوسٹ کرتے ہی دیکھوگے اس پر موڈریشن کی پابندی ہٹ جائے گی ۔ امید ہے آٖپ کو کلیئر ہوگیا ہوگا ۔
امید ہے کہ آپ لوگ ان باتوں کو سمجھ گئے ہونگے اور انٹروڈیکشن سیکشن میں صرف اور صرف اپنے تعارف والے تھریڈ ہی بنائیں گے دیگر تھریڈ سے بچیں گے انشا اللہ تعالی ۔ اپنی دعائوں میں اپنے اس بھائی کو یاد رکھئے گا اور امید ہے کہ ہم سب یہاں مل جل کر ایک دوسرے کو سیکھائیں گے اور سیکھیں گے انشا اللہ تعالی ۔ دل کی گہرائیوں سےآپ نیو ممبرز کو
Bookmarks