پین اور پیپر کا زمانہ متروک ہوتا جا رہا ہے۔ اب زیادہ تر ہم براہ راست کمپیوٹر پر ٹائپ کرتے ہیں۔ لیکن اب وقت آگیا ہے Speech Recognition کو استعمال کرنے کا، یعنی آپ بولتے جائیں اور کمپیوٹر خود بخود لکھتا جائے۔ ونڈوز 7 میں یہ فیچر پہلے سے موجود ہے۔ اسپیچ ریکگنیشن جیسے مفید فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو تھوڑی سی زحمت اُٹھانا پڑے گی۔ سب سے پہلے آپ کو مائک سیٹ کرنا ہو گا۔ درست الفاظ ٹائپ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کمپیوٹر آپ کی آواز صاف طور پر سن سکے۔ دوسرے مرحلے پر آپ کو یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے ایک ٹیوٹوریل فراہم کیا جائے گا۔ اس کے بعد سب سے اہم اور مشکل مرحلہ آتا ہے جس میں آپ کو پریکٹس کرنا پڑتی ہے تاکہ کمپیوٹر آپ کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔ ہو سکتا ہے یہاں کچھ پیراگرافس آپ کو بار بار کمپیوٹر کو سنانا پڑیں، تاکہ کمپیوٹر کو اندازہ ہو سکے کہ آپ کون سا لفظ کیسے ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ کمپیوٹر کی مرضی سے بھی لفظ ادا کرنے کے لیے آپ کو دُرست تلفظ سکھایا جائے گا۔ یہ تمام چیزیں سیٹ کرنے کے بعد سمجھیں کمپیوٹر آپ کی آواز کا غلام ہو گیا ہے۔ سب سے آخر میں موجود آپشن Open the Speech Reference Card پر کلک کر کے آپ اس فیچر کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے ٹپس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا سب سے دلچسپ فیچر بول کر کمانڈز دینا ہے جو کہ آپ یہیں سے سیکھ سکتے ہیں۔ یعنی فولڈر کا نام لیں اور وہ فولڈر کھل جائے گا۔
Bookmarks