مسلمانو! دیکھو محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں اتنی گستاخی کرنے سے کہ وہ غیب کیا جانیں ، کلمہ گوئی کام نہ آئی اور اﷲتعالی (عزوجل) نے صاف فرمادیا کہ بہانے نہ بناؤ، تم اسلام کے بعد کا فر ہوگئے۔ یہاں سے وہ حضرات بھی سبق لیں جورسول اﷲصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے علوم غیب سے مطلقاً منکر ہیں۔ دیکھو یہ قول منافق کا ہے اور اس کے قائل کو اﷲ تعالی نے اللہ و قرآن و رسول سے ٹھٹھاکرنے والا بتایا اور صاف صاف کافر مرتد ٹھہرایا اور کیوں نہ ہو، غیب کی بات جاننی شان نبوت ہے
Bookmarks