شوناس کا سب کو السلام علیکم
بہت بہت شکریہ آفریدی بھائی آپ نے ہم سب کو یہ موقع فراہم کیا
جذبات تو بہت ہیں پاکستان کے لئے پر افسوس یہ ہے کہ ہم سب صرف جذبہ ہی رکھتے ہیں
اپنے پیارے پاکستان کے لیے کچھ کرتے نہیں ہیں.
ہم سب کا پاکستان سمٹ سمٹ کر صرف گھر کی چار دیواری میں قید ہوگیا ہے
ایک چھوٹی سی مثال دے رہی ہوں کہ گھر کو لوگ صاف کر کے اس کا کچرا باہر گلیوں میں پھیکتے ہیں
کیا پاکستان میں گندگی خود ہمارے اپنے پھیلانے سے نہیں ہورہی
بڑے لیول تک سوچ و فکر اور جذبات تو جاتے ہیں کہ ہمارے سیاستدان ایسے ہیں ویسے ہیں قائداعظم جیسے نہیں ہیں
پر کیا ہم سب پاکستانی سچ میں اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں
میری نظر میں تو بلکل بھی نہیں کیونکہ چودہ اگست کو خوب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے یا دوسروں کو
دکھانے کے لئے جھنڈے اور جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں پر بعد میں یہی سب گھر سے باہر زمین میں پڑی ہوئی ملتی ہے
دل دکھتاہے دیکھ کر، پر کوئی بھی اس کی عظمت کو یاد کر کے اسے زمین سے نہیں اٹھاتا
بس یہ ہی میرے جذبات ہیں
معذرت کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو
Bookmarks