السلام علیکم
دوستو آج ایسے ہی سوچ رہا تھا کہ اس وقت تھریڈ بنانے کو موڈ ہو رہا ہے کس پر بناوں آئی ٹی پر بناوں یا بات چیت پر کافی دیر مغز ماری پر بات چیت کے سیکشن میں ہی تھریڈ بنانے پر دل اوردماغ دونوں متفق ہوئے
اب سوچا سیکشن تو سلیکٹ ہو گیا اب تھریڈ کے لیے ٹاپک بھی ہونا ضروری ہے تو کس ٹاپک پر بنا یا جائے
کافی دیر سوچ سوچ کر ذہن میں ایک زبردست ٹاپک آ گیا سوچا کیوں نہ ممبرز کی زندگیوں کی کتاب کے اوراق کھولے جائیں ان کی کچھ اچھی کچھ بری کچھ خوبصورت کچھ خوفناک یادوں کو منظر عام پر لایا جائے
تو دوستو
آج کا یہ تھریڈ سب کے لیے ہے اس میں ہر ممبر اپنی زندگی سے جڑی ہوئی ایسی یادیں شئیر کرے گا (نان پرسنل یادیں )زندگی کا کوئی یادگار واقعہ ،کسی سے سنی کوئ خوبصورت بات
لیکن جو بھی شئیر کرے گا وہ سچ ہو گا جھوٹ نہیں
تو دوستو چلیے پھر آج ہم سب ایک دوسرے سے اپنی زندگی کی بہترین یادیں شئیر کرتے ہیں
Bookmarks