تمام بھائیوں اوربہنوں کو نیا سال مبارک ہو ۔
خدا کرے نیا سال ہر ایک کے لئے امن کا پیامبر ہو۔
خدا کرے نئے سال میں تمام مسلمان اپنی اثاث کو پہچان جائیں۔
خداکرے ہم آپس کے گلے شکوے بیتے دنوں کی طرح بھول جائیں۔
خدا کرے نئے سال میں ہر ایک عہد کرے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال اللہ تعالٰی کی نافرمانی نہیں ہو گی۔
خدا کرے نئے سال کا سورج کفر کے زوال کا سورج ثابت ہو۔
خدا کرے نئے سال کا آغاز شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع کا سال ثابت ہو۔
خدا کرے نئے سال کا آغاز ظلم و بربریت کی داستان کے مٹنے کا سال ہو۔
خدا کرے نئے سال کا آغاز بصیرت کا سال ثابت ہو۔
خدا کرے نیا سال اسلام کا سال ہو۔
خدا کرے نیا سال خدا کی خوشنودی کا سال ہو۔
خدا کرے نئے سال کے آغاز پر اس ادنی کی دوسروں کے لئے کی جانے والی تمام دعائیں پوری ہو جائیں۔
__________________________
*نئے سال كے حوالے سے ايک نظم پيش خدمت ہے _*
اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خَلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے
روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی
آج ہم کو نظر آتي ہے ہر ايک بات وہی
آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں
ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں
اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرينے تيرے
کسے معلوم نہيں بارہ مہينے تيرے
جنوري، فروري اور مارچ ميں پڑے گي سردي
اور اپريل، مئي اور جون ميں ہو گي گرمي
تيرا مَن دہر ميں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا
اپنی ميعاد بَسر کر کے چلا جائے گا
تو نيا ہے تو دکھا صبح نئي، شام نئی
ورنہ اِن آنکھوں نے ديکھے ہيں نئے سال کئی
بے سبب لوگ ديتے ہيں کيوں مبارک باديں
غالبا بھول گئے وقت کی کڑوي ياديں
تيری آمد سے گھٹی عمر جہاں سے سب کی
فيض نے لکھی ہے يہ نظم نرالے ڈھب کی .
فيض احمد فيض۔
¤بنت حوا¤
ميں موبائل يوزر اگر كوئى غلطى ہوئى ہوں تو معافى چاہتى ہوں
Bookmarks