) کنگ فو کو ہمارے ہاں اور دیگر ممالک میں بھی ایک غیر معمولی لڑاکا کھیل کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اگر ان الفاظ کے اصل معانی کو استعمال کیا جائے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ چائے بنانے میں بہت کنگ فو رکھتے ہیں یا آپ نے علم کے میدان میں اعلیٰ کنگ فو کا مظاہرہ کیا ہے۔
چین میں ابتدائی طور پر کنگ فو کا معنی صبر، ہمت اور مسلسل سخت محنت سے حاصل کی گئی مہارت ہے اور یہ مہارت کھانے پکانے میں بھی ہوسکتی ہے اور کھیتی باڑی کرنے میں بھی۔ قدیم چینی زبان میں ”گونگ“ کا مطلب محنت یا صبر ہے اور ”فو“ کا مطلب ”آدمی“ ہے، یعنی ”محنتی آدمی“ یا ”آدمی کی محنت یا کامیابی“ ۔ مغربی ممالک میں بیسویں صدی کے اواخر میں اس لفظ کو چینی مارشل آرٹ کے ساتھ منسلک کردیا گیا اور اب چینی خود بھی کنگ فو سے مراد کراٹے سے ملتی جلتی مارشل آرٹ مہارت لیتے ہیں، البتہ چینی زبان میں ان الفاظ کو پرانے معانی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
Bookmarks