مقابلے میں حصہ لینے والے سبھی ممبرز چاہتے ہیں کہ ان کو ہی جتایا جائے ایسا ہو نہیں سکتا ونر ایک ہی ہوتا ہے
اس مقابلے کا ونر بھی ایک ہی تھا لیکن میں نے چار ونر اس لیے چنے کہ سبھی نے کافی محنت کی تھی اور کسی کا دل نہ ٹوٹے
لیکن میرے اس فیصلے کو اپریشیڈ کرنے کی بجائے اعتراض کیے جا رہے ہیں مجھے نہیں بنایا مجھے نہیں بنایا
اس لیے اس تھریڈ کو بند کیا جاتا ہے جن کو ونر رینک ملنا تھا مل گیا جو رہ گئے وہ باقی کسی دوسرے مقابلے میں کوشش کریں
اور اب یہ بات دھیان میں رکھ لیں کہ اب ہر مقابلے کا ونر بھی ایک ہی ہو گا ہم حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کسی کو بھی مقابلے کی شرائط سے ہٹ کر ونر رینک نہیں دیں گے کیونکہ
لوگوں کو خوشی نہیں ملتی
یہاں بھی ایک ہی وی آئی پی بنا دیا جاتا تو سب کےمنہ بند ہو جاتے لیکن غلطی کی میں نے جو ایک سے زیادہ ونر چن لیے آئی ٹی ڈی میں کبھی ایسا ہوا نہیں کہ اس طرح سے ہر مقابلے میں وی آئی پی اور اتنے سارے ونر رینک دئیے جاتے ہوں
یہ سب میں نے آپ ہی لوگوں کے لیے کیا تھا لیکن میں غلط تھا مجھے آپ سبھی کی محنت کو سراہنا ہی نہیں چاہیے تھا
اب آپ کے لیے میں تو کسی بھی مقابلہ کا انعقاد نہیں کروں گا خصوصاً موبائل یوزر کے لیےتو قطعاً نہیں کروں گا بہت کچھ سوچا تھا موبائل یوزر کے لیے لیکن کوئی فائدہ نہیں
اب آپ لوگ انتظار کرتے رہیں کہ کب آپ میں سے کوئی وی آئی پی بنے گا اورکون ونر رینک
جلد ہی ونرز کو ان کے رینک دے دئیے جائیں گے
یہ تھریڈ اس لیے بند کر رہا ہوں کہ آپ سبھی کو سوالات کے جوابات دینے کے لیے میں اس فورم پر موجود نہیں رہوں گا
میں نے فورم ورلڈ کو الوداع کر دیا ہے
اللہ حافظ
Last edited by Sahil_Jaan; 21st January 2015 at 05:08 PM.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت بہت شکریہ ساحل بھائی ۔۔ بہت ہی اچھا اور عمدہ مقابلہ دیکھنے کو ملا ،بہت خوبصورت کام دیکھنے کو ملا، کافی ممبرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ اور بہت ہی اچھی بات یہ کہ موبائل یوزر نے بھی حصہ لیا۔۔۔
اتنا اچھا مقابلہ منعقد کروانے پہ دلی مبارک باد میرے بھائی۔۔ شاید آپ کا یہ آخری کونٹسٹ ہو (کچھ وقت کے لئے ) تو آپ کی کمی اب بہت زیادہ محسوس ہوگی۔۔۔
تمام حصہ لینے والے ممبرز کا دلی شکریہ، بہت اچھا مقابلہ کیا آپ سب نے بہت محنت سے ڈیزائن بنائے۔۔ پر کسی کو جیتنا ہوتا ہے کوئی رہ جاتا ہے۔۔ جیتنے والے ممبرز کو دلی مبار ک باد۔۔ اور جو ممبر اس مقابلے میں رہ گئے وہ قطعا یہ نہیں سوچیں کہ اُن کا کام اچھا نہیں تھا بلاشبہ بہت اچھا اور خوبصورت کام تھا سب کا پر مقابلہ میں کوئی آگے کوئی پیچھے رہ جاتا ہے اور ان مقابلوں کا فائدہ رینک سے پہلے یہ ہوتا ہے کہ ہم سب ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور آئی ٹی دنیا تو ہے ہی سیکھنے اور سکھانے کی دنیا۔۔۔ تو پھر فائدہ سب کا ہی ہواناں۔۔۔
ایک بار پھر تمام حصہ لینے والے دوستوں کا اور جیتنے والے دوستوں کا دلی شکریہ اور ڈھیر ساری مبارک باد اور دلی دعائیں۔۔۔
Bookmarks