یورپی یونین نے کمپیوٹر چپس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی انٹیل پر مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔
یورپی یونین کا الزام ہے کہ انٹیل نے کمپیوٹروں کا ساز و سامان بیچنے والی بڑی یورپی کمپنی کو اس بات کے لیے پیسے دئے تھے کہ وہ ایسا سامان فروخت نہ کرے جس میں اس کی حریف کمپنی اے ایم ڈی کے چپس استعمال کیے گئے ہوں۔
اس پر کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کو انٹیل کے چپس استعمال کرنے کے لیے رعایات دینے کا بھی الزام ہے۔
انٹیل کے پاس جواب دینے کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت ہے۔
یورپی کمیشن کے مطابق انٹیل نے کمپیوٹر بنانے والی کمپنی کو ایک ایسے آلے کو بازار میں تاخیر سے لانے کے لیے بھی پیسے دئے جس میں اے ایم ڈی کے چپس استعمال کیے گئے تھے۔
کمیشن کے مطابق ’ انٹیل نے بازار میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر بنانے والی کمپنی کو زبردست رعایات دیں اور شرط صرف یہ تھی کہ وہ ایسے کمپیوٹر ہی بیچے جن میں انٹیل کے چپس استعمال کیے گئے ہیں۔‘
انٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے کمیشن کے دعوے سے مایوسی ہوئی ہے۔
انٹیل ک مطابق کمیشن بظاہر اے ایم ڈی کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہے کہ انٹیل کو کم قیمت پر سامان بیچنے سے روکا جائے جس سے صارفین کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔
اگر انٹیل پریہ الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو کمیشن اس پر مجموعی سالانہ کاروبار کے دس فیصد کے برابر جرمانہ عائد کرسکتا ہے۔
لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18جولائی2008 )
Bookmarks