روزے میں کیا کیا باتیں مکروہ ہیں؟
1
گوند چبانا یا کوئی اور چیز منہ میں ڈالے رکھنا.
2
کوئی چیز چکھنا. ہاں جس عورت کا خاوند سخت اور بد مزاج ہو اسے زبان نوک سے سالن کا نمک چکھ لینا جائز ہے.
3
استنجے میں زیادہ پاؤں پھیلا کر بیٹھنا اور کلی یا ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا.
4
منہ میں بہت سا تھوک جمع کرکے نگلنا.
5
غیبت کرنا، جھوٹ بولنا، گالی گلوچ کرنا.
6
بیقراری اور گھبرائٹ ظاہر کرنا.
7
نہانے کی حاجت ہوجاۓ تو غسل کو قصد.`` صبح صادق کے بعد تک مؤخر کرنا.
8
کوئلہ چبا کر یا منجن سے دانت مانجھنا.
حوالہ: کتاب: تعلیم السلام
حضرت مولانا مفتی کفائت اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ
ص 203 تا 204
Bookmarks