پیارے دوستو آج میں آپ کو لیپ ٹاپ کی بیٹری کے متعلق کچھ ٹپس دوں گا کہ آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو کیسے صحت مند رکھ سکتے ہیں اور اس کی لائف کیسے بڑھا سکتے ہیں
دوستو لیپ ٹاپ یوزر کو سب سے بڑی ٹینشن بیٹری کی ہی ہوتی ہے کچھ کو تو پتا ہی نہیں ہوتا کہ بیٹری یوز کیسے کی جاتی ہے اور وہ اپنی فنکاریاں کرتے رہتے ہیں نتیجہ یا تو بیٹری خریدنی پڑجاتی ہے یا اسی کو رئیپیر کروا لیتے ہیں
پہلی ٹپ
دوستو پہلی ٹپ یہ ہے کہ جب بھی آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو چارج کریں اس کو مکمل چارج کریں اکثر دوستوں کو جلدی ہوتی ہے تو بیٹری تھوڑی سی چارج ہوتی ہے تو وہ اسے یوز کرنا شروع کردیتے ہیں یہ بیٹری کی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے اس لیے بیٹری کو فل چارج کیا کریں پھر اسے یوز کیا کریں تو بیٹری آپ کی بہت عمر نکالے گی
دوسری ٹپ
بیٹری کو چارجنگ پر لگا کر بھی لیپ ٹاپ یوز کرنے سے بیٹری کی عمر کم ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اس میں کوئی نہ کوئی نقص پیدا ہو جاتا ہے اس لیے ایسا تب ہی کریں جب بہت ایمرجنسی کوئی کام کرنا ہو اور بیٹری چارج کرنے وقت نہ ہو
تیسری ٹپ
جب بیٹری مکمل چارج ہو جائے تو اس کو اس وقت تک دوبارہ چارج نہ کریں جب تک کہ بیٹری مکمل طور پر خالی نہ ہو جائے یعنی آپ بیٹری لیپ ٹاپ سے لگائیں اور چارجنگ نہ ہونے کی وجہ سے لیپ ٹاپ آن نہ ہو تو اس کا مطلب ہے بیٹری مکمل طور پر خالی ہو چکی ہے پھر اس کو دوبارہ سے فل چار ج کریں اور یوز کریں تو بیٹری کی لائف بڑ ھ جاتی ہے
چوتھی ٹپ
اگر آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو آپٹمائز کرتے رہیں تو بیٹری کی لائف بڑھ جاتی ہے
اس کا طریقہ یہ ہے
cmd
اوپن کریں اور اس میں یہ کوڈ اینٹر کریں
powercfg -energy
اس کو اینٹر کرنے کے بعد ایک رپورٹ بن جائے گی جس میں آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کی ہیلتھ کے بارے میں جان سکتے ہیں
بیٹیری کو آپٹمائز کیسے کریں
بیٹری کو آپٹمائز کرنے کے لیے یہ سافٹوئیر یوز کریں یہ لیپ ٹاپ کی بیٹری کی پرفارمنس بڑھانے میں بہت بہترین سافٹوئیر ہے
دوستو یہ تھی کچھ ٹپس جس کے استعمال سے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کو بہت اچھی حالت میں رکھ سکتے ہیں
مجھے امید ہے کہ لیپ ٹاپ یوزر کو اس تھریڈ سے بہت فائدہ ہوگا
Bookmarks