شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔۔
کیا حال چال ہیں سب بھائیوں اور بہنوں کے؟ امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہونگے۔۔۔
اگست کا مہینہ شروع ہوگیا ہے میرےاور آئی ٹی دنیا کے تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے آپ سب کو چودہ اگست کی ایڈوانس میں مبارکباد
تو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آئی ٹی دنیا پر ہر سال چودہ اگست کی خوشی میں کانٹیسٹ کروائیں جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
اور جیتنے والوں کو ملتا ہے
آئی ٹی ڈی ونر رینک ۔۔۔۔۔
لیکن اس بار ونرز کو ملے گا
VIP rank
آذادی کامہینہ ہے اور آج میں بھی آپ سب کے لئے لائی ہوں ایک تحریری مقابلہ/کانٹیسٹ
~~WIN ITD WRITTEN CONTEST FOR VIP RANK~~
تو آئی ٹی کے معزز بھائیوں اور بہنوں آج کا کانٹیسٹ کچھ اس طرح ہے کہ میں آپ کو
تین ٹاپک/
عنوان دے رہی ہوں۔۔ جن میں سے آپ نے اپنی مرضی کے کسی ایک
ٹاپک /
عنوان پر اپنے الفاظ میں کم از کم
ایک یا دو پیرا گراف پر مشتمل تحریر لکھنی ہے اور زیادہ سے زیادہ جتنا آپ چاہیں لکھ لیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا عنوان/ٹاپک
میں اور میرا وطن
نوٹ: اس تحریر میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار خیال کرنا پیش کرنا ہے اور یہ بھی بتانا ہے کہ اس وطن کے ہم پر کیا کیا حقوق ہیں اتنے عرصے میں ہم نے اپنے پیارے وطن کیلئے کیا کیا کِیا؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــــ
دوسرا عنوان/ٹاپک
میرا لہو میرے وطن میں
نوٹ : اس تحریر میں آپ سب نے پاکستان کے لئے شہید ہونے والوں کا ذکر کرنا ہے چاہے وہ پاکستان بننے سے پہلے کے ہوں یا اب تک شہید ہونے والے پشاور اسکول کے بچے یا اعتزاز حسن شہید
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـ
تیسراعنوان/ٹاپک
میرے قائد اور ان کے ساتھی
نوٹ :اس تحریر میں آپ نے قائداعظم کی جدوجہد اور ان کے ساتھیوں کی انتھک محنت کا ذکر کرنا ہے
پھر چاہے وہ ان کی بہن ہوں یا ان کے قریبی ساتھی۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـ
آپ نے اپنی تحریریں اس سیکشن میں تھریڈ بنا کر شئیر کرنی ہیں
Urdu Adab & Shayeri
اور اس کا لنک یہاں اس تھریڈ میں شئیر کرنا ہے
رولز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس تحریری مقابلہ میں صرف اردو اور رومن اردو میں تحریر شئیر کی جاسکتی ہے۔۔
رومن اردو میں لکھنے والے ممبرز اپنے تھریڈز بات چیت سیکشن میں بنا سکتے ہیں۔۔
اس مقابلے میں حصہ لینے والے ممبر کی ریجسٹریشن کم ازکم دوماہ ہونا لازمی ہے۔۔
اور کم ازکم سو پوسٹس ہونا ضروری ہے۔۔۔
اس مقابلے میں ہر ممبر اپنے الفاظ سے اپنے اظہار خیالات پیش کرے ،کسی بھی ممبر کو کاپی پیسٹ کرنے سے گریز کریں۔۔۔۔کاپی پیسٹ کرنے والا ممبر کانٹیسٹ میں شمار نہیں ہوگا۔۔۔
ایڈیٹ کیا گیا تھریڈ بھی مقابلے میں شمار نہیں ہوگا۔۔۔
اور صرف ایک ہی بار تحریر شیئر کرنے کی اجازت ہے۔۔
اس مقابلے کی معیادبارہ دن ہے مطلب یہ تھریڈ 12 اگست کو کلوزڈ کردیا جائیگا اس کے بعد کوئی تحریر اس مقابلے میں شامل نہیں کی جائیگی اور رزلٹ کا اعلان 14اگست تک کردیا جائیگا۔۔۔
اس مقابلے میں کوئی تین منتخب کردہ تحریریں ہی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن پر آئیگی سب کو
وی آئی پی
رینک ملے گا
حتمی فیصلہ ٹیم ممبر کی رائے کے بعد لیا جائیگا۔۔۔
شکریہ۔۔۔
Bookmarks