Attachment 460447Attachment 460447Attachment 460447
آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے ۔
دوستو جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ اگلے مہینے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی فورم کی دسویں سالگرہ ہے
Attachment 460450
اب ہو اتنا خوشی کا موقع اور ہم کچھ خاص لے کر نہ آئیں ایسا بھلا کیسے ہوسکتا ہے ؟
Attachment 460448Attachment 460448Attachment 460448
جی ہاں دوستو۔۔ میں لایا ہوں آپ سب کے لئے
آئی ٹی دنیا میگزین سالگرہ ایڈیشن کونٹسٹ
Attachment 460448Attachment 460448Attachment 460448
اس کونٹسٹ میں آپ شامل ہوسکتے ہیں اپنی بہترین تحاریر جو کہ درج ذیل میں سے کسی بھی موضوع پر ہوسکتی ہے۔
Attachment 460449Attachment 460449Attachment 460449Attachment 460449
اسلامک مضامین
کسی مشہور شخصیت کا انٹرویو(فورم کی مشہور یا فورم سے ہٹ کر)۔
آئی ٹی سے متعلق مضامین
ماہ نومبر اور علامہ اقبال کے حوالے سے
تاریخی مضامین
طنز و مزاح
آپ کی ذاتی تخلیق کردہ شاعری
اس کے علاوہ فوٹو شاپ سے شغف رکھنے والے دوست میگزین کامین پیج ، انر پیج(جس پہ مضامین ڈیزائن ہوں گے)ٹائٹل ڈیزائن کریں اور حاصل کریں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی فورم پہ آئی ٹی دنیا ونر رینک۔
نوٹ:۔ مین پیج ، انرپیج اور ٹائٹل کے کچھ سیمپل اگلی پوسٹ میں لگائے جارہے ہیں۔
شرائط:۔
مقابلے میں حصہ تو تمام ہی ممبر لے سکتے ہیں پر ونر رینک کے لئے کم از کم دو ماہ پرانی رجسٹریشن اور کم از کم دوسو پوسٹ کا ہونا لازمی ہے ۔
اس کونٹسٹ کے لئے آپ اپنی تحاریر
mag@itdunya.com
پر بیس اکتوبر تک ارسال کرسکتے ہیں ۔
کوئی بھی تحریر کسی بھی صورت کاپی پیسٹ نہ ہو۔
اپنی تحاریر ان پیج، ورڈ، نوٹ پیڈ کی صورت میں ارسال کریں ،امیج یا ای پی ایس فارمیٹ میں ارسال کردہ تحاریر ریجیکٹ ہوں گی
ارسال کردہ مضمون پہلے فورم پہ شئیر شدہ نہ ہو البتہ میگزین کی اشاعت کے بعد آپ اوپن فورم پہ شئیر کرسکتے ہیں۔
مقابلے کے حوالے سے انتظامیہ کا فیصلہ ختمی ہوگا۔
#ITDTEAM
#ITDContestوعلیکم السلام
ماشاءاللہ بہت ہی اچھی خوشخبری سنائی ہے آپ نے
آئی ٹی دنیا
کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے
Bookmarks