ارے واہ۔۔۔ بہت بہت بہت مبارک ہو ۔۔ دلی مبارک باد۔۔ سچ میں بہت خوشی ہوئی۔۔ اللہ پاک زندگی کے ہر ہر قدم پہ ہر ہر خوشی اور کامیابی نصیب کرئے۔۔آمین
انعام ڈبل ڈبل۔۔۔ افف آفریدی بھائی آپ تو ڈبل شاہ بن گئے
انعام کی بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔ اب تو دعوت ہونی ہی چاہیے۔۔ جاوید کی نہاری تو بہت پسند ہے مجھے پر ایسا ہے کہ صرف نہاری کی دعوت اتنے انعام میں یہ تو زیادتی ہوجائے گی۔۔
چلیں آپ زیادہ تکلف نہیں کرنا، بس ہلکا پھلکا سا لنچ ہو اس کا انتظام کردینااور لنچ میں بہت زیادہ اہتمام نہیں کرنا میری کوئی خاص فرمائش تو نہیں ہے بس ایسا ہے کہ
چکن تکہ
چکن چلی
چکن ملائی بوٹی
چکن کڑاہی
چکن وائٹ کڑاہی
چکن گولا کباب
چکن بہاری کباب
چکن ہرا مصالحہ
چکن شاشلک
چکن تندوری
چکن جلفریزی
چکن بریانی
نہاری۔۔ نہاری میں مرغی کی بجائے اونٹ کا گوشت ڈالنا پلیز
مرغ نور جہاں
کشمیری چکن
پوری / پراٹھا/دودھ کی روٹی تافتان/تل والے نان ساتھ پلیز عربی پراٹھا بھی بنا لینا
تندوی فش شاشلک
تندوری فش
فش کڑاہی
فش کباب
نرگسی تکہ
سیخ کباب
ریشمی کباب
توا فش
سوپ میں چکن کارن سوپ بنا لینا بس۔۔
اور کھانے کے ساتھ سلاد تو ہوتی ہی ہے تو سلاد میں تو بلکل بھی تکلف نہیں چلے گا۔۔ بہت ہی سادہ انتظام کرنا پلیز بس یہ دو چار چیزیں بنا لینا
بس تازہ کھیرے رکھ لینا
رائتہ
شاہی سلاد بھی اچھی ہوتی ہے وہ بھی بنا لینا
چکن نوڈلز سلاد کا بھی ٹیسٹ ااچھا ہوتا ہے۔
ویجیٹیبل ملائی سلاد
املی کی چٹنی
آلو بخارے کی چٹنی
تازہ دہی۔۔ دہی میٹھا ہو پلیز۔۔۔
ساتھ ساتھ مکس اچار اور آم کا اچار رکھ لینا
اور یہ تو آپ کا معلوم ہی ہے کہ کھانے کے ساتھ میٹھا تو ہوتا ہی ہےتو میٹھے میں تو میری پسند چلے گی ۔۔
میٹھے میں پہلے تو سوجی کا حلوہ ہو۔۔۔
سوئس رول بنا لینا
بکھلاوا
منٹ ٹرائفل
کسٹرڈ
اورنج ٹرائفل
کھیر
اور ہاں شاہی ٹکڑا بھی بنا ہی لینا
لوکی کا حلوہ
لبِ شیریں
کوکونٹ کھیر
گلاب جامن
شاہی قلفی
آئسکریم
لو جی ابھی تو ہلکا سا ہی بتایا تھا آذان ہوگئی اب جانا ہوگاتو اس پہ گزارہ کر لوں گا ، اس کے علاوہ فروٹ وغیرہ آپ ساتھ ضرور رکھنا جو جو بھی موسمی فروٹ ہیں۔۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے دعوت کے ساتھ جو پارسل دینا ہے اس کے لئے گاڑیاں نوٹ کرلینااگر آپ کہو تو انھیں بھیج دوں پارسل کے لئے۔۔
squarened said:
وعلیکم السلام
بھائی ،اس عزاز کا بیحد شکریہ .آئی.ٹی دنیا جیسے بڑے نام کے لیے میرے ڈیزائن کا منتخب ہو جانا بھی بہت بڑی بات تھی،پھر آپ کی طرف سے ڈبل انعام نے تو شکریہ کے لیے الفاظ نہیں چھوڑے .امید ہے یہ ایپ بھی فورم کی طرح سب ممبرز کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی
ان شاءاللہ ،پوری کوشش کروں گی کہ مقابلوں کے علاوہ بھی فورم کو وقت دے سکوں
Bookmarks