شروع ﷲکے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام و علیکم
آئ ٹی دنیا اور آپ کا کام
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔
آئ ٹی دنیا کا پہلا مقصد۔۔۔۔مفت اور ساف ستھری تعلیم فراہم کرنا ہےاور اردو کی ترقی کے لیئے جان توڑ کوشش۔۔۔
آج کا یہ ٹاپک کرایٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کا کام آئ ٹی دنیا پر کیسا ہے۔۔۔۔۔کیا آپ کے کام کے زریعے آئ ٹی دنیا کا حق ادا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔۔۔
آئ ٹی دنیا کے ایڈمنسٹریٹر نے اب تک بہت بڑی رقم خرچ کر کے ہم سب کے لیئے یہ پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔۔۔۔تاکہ اردو کو فروغ ملے۔۔۔آئ ٹی سے متعلق ساف ستھری تعلیم مفت فراہم کی جاسکے۔۔۔۔۔اور نوجوان یہاں سے مفت سیکھ کر ہنر مند بن سکیں۔۔۔۔کورسز کے لیئے لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگرآئ ٹی دنیا ڈاٹ کام پر مفت کورسز کروائے جاتے ہیں۔۔۔۔آسان اور عام فہم انداز میں۔۔۔۔۔حتیَ کہ آئ ٹی سے متعلق یہاں تقریباََ ۔۔۔ایک سو پچاس مختلف سیکشنز میں مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
ڈیر ممبرز
کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ آئ ٹی دنیا میں آپ کا کام کیسا ہے۔۔۔۔۔کیا آپ آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام کے مقاصد پورے ہونے میں آئ ٹی دنیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔۔۔۔
منفرد آئ ٹی دنیا
بلاشبہ آئ ٹی دنیا ایک منفرد فورم ہے۔۔۔۔اور اس کی اپنی ایک منفرد پہچان ہے۔۔۔۔اس کے رولز منفرد ہیں۔۔۔۔۔۔اس کا ماحول آپ کے گھر جیسا ہے۔۔۔۔جس طرح ایک بندہ اپنے گھر کے بغیر ادھورا ہے بالکل اسی طرح۔۔۔۔۔آپ آئ ٹی دنیا کے بغیر ادھورے ہیں۔۔۔۔۔
آپ کا منفرد کام
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔جس طرح آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام ایک منفرد فورم ہے۔۔۔۔۔
بالکل اسی طرح آپ بھی اس پر منفرد اور اچھا کام کریں۔۔۔۔۔
اس کے لیئے ضروری ہدایات
کوشش کریں کہ پوسٹنگ اردو رسم الخط میں کریں۔۔۔اردو لکھنا کوئ اتنا مشکل کام نہیں ہے۔۔۔اگر آپ چند دن لگن سے اس پر محنت کریں گے تو اردو لکھنا بہت آسان ہو جائے گا۔۔۔۔۔
آئ ٹی دنیاڈاٹ کام
پر اردو لکھنے کے لیئےآپ کو کسی سافٹویر کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔کیونکہ آپ آئ ٹی دنیا پر ہی اردو لکھ سکتے ہیں بغیر کسی سافٹویئر کے۔۔۔۔اردو رسم لخط میں کی گئ پوسٹنگ ایک تو خوبصورت نظر آتی ہے اور دوسرا ہر ممبر کو آسانی سے سمجھ آحاتی ہے۔۔۔۔اور اس سے آئ ٹی دنیا کا پہلا مقصد بھی پورا ہو جاتا ہے
منفرد پوسٹنگ
پوسٹنگ ہمیشہ مناسب الفاظ میں ہی کریں۔۔اور غیر ضروری پوسٹنگ سے اجتناب کریں
ارے واہ
بہت اچھے
Nice
جیسے الفاظ سے پرہیز کریں کیونکہ یہ آپ کے لیئے اچھا تاثر نہیں چھوڑتے۔۔۔۔۔ایسے الفاظ دیکھ کر یوں محسوس ہو تا ہے جیسےپوسٹنگ کی تعداد بڑھانے کے لیئے ریپلائ دیا گیا ہو۔۔۔۔
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ اپنی پوسٹنگ چاہے جتی بھی بڑھا لیں۔۔۔۔۔اگر
معیاراس میں نہیں ہوگا تو وہ آپ کے کسی کام کی نہیں۔۔۔۔۔کیونکہ ہر موڑ پر آپ رہ جائیں گے۔۔۔۔۔پوسٹنگ ہمیشہ۔۔۔۔ منفرد اور معیاری الفاظ میں کریں۔۔۔۔دلکش اور اچھے الفاظ استعمال کریں۔۔۔۔اور چیز سے متعلقہ پوسٹنگ ہی کریں۔۔۔۔۔
اس کے بے شمار فوائد ہیں
آپ کی پوسٹنگ منفرد اور خوبصورت نظر آئے گی۔۔۔۔اور آپ کے لیئے ایک اچھا تاثر چھوڑے گی۔۔۔۔آپ کی خوش اخلاقی اور قابلیت نکھر کر سامنے آجائے گی۔۔۔۔۔۔۔ممبرز کا اسے بار بار پڑھنے کا جی چاہے گا۔۔۔اور آپ کو زیادہ سے زیادہ تھینکس ملیں گے۔۔۔۔۔۔۔
تھریڈز ہمیشہ ایسے بنائیں کہ وہ دیکھنے میں خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔۔۔جن سے زیادہ سے زیادہ ممبرز کی ہیلپنگ ہو۔۔اور جس چیز سے متعلق آپ تھریڈ تشکیل دے رہے ہیں۔۔۔اس سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کریں۔۔۔۔اور سکرین شارٹ ضروری ہوں تو وہ بھی لازمی دیں۔۔۔۔اور تھریڈ کا ٹائٹل ہمیشہ تھریڈ سے متعلقہ ہی لکھیں۔۔۔۔اور ٹائٹل ایسا لکھیں کہ ممبرز اسے زیادہ سے زیادہ ریڈ کریں۔۔۔۔اور اس سے استعفادہ حاصل کر سکیں اور آسانی سے سمجھ آجائے۔۔۔۔۔۔۔تھریڈز کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیئے
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام پر
پر مختلف سہولیات دستیاب ہیں۔۔۔۔انہیں استعمال کریں اور اپنی تھریڈز اور پوسٹنگ کو جازب نظر بنائیں۔۔۔۔اور اپنے آپ کو ایک منفرد اور اچھا ممبر ظاہر کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام
کے مقاصد کو سامنے رکھیں اور پھر اپنے کام سے اس کا مواضنہ کریں۔۔۔۔کیا آپ کے کام سے آئ ٹی دنیا کا مقصد پورا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔اگر نہیں تو اپنے کام کو بدلیں۔۔۔۔اور آئ ٹی دنیا کے مقاصد کے مطابق ہی اس پر کام کریں۔۔۔۔۔۔۔
جس طرح یہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔۔۔بالکل اسی طرح اس پر منفرد اور خوبصورت کام کریں
مینجمنٹ
سپر موڈیریٹرز
موڈیریٹرز
وی آئ پی ممبرز
یہ سب آپ کے سینیر اور قابل احترام استاد بھی ہیں۔۔۔۔۔
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام پر ان کے کام کو دیکھیں۔۔۔۔ان کی پوسٹنگ کو دیکھیں۔۔۔۔اور ان سے سبق حاصل کریں۔۔۔۔اس سے آپ کو بے شمار فوئد حاصل ہوں گے
ڈیئر ممبرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید ہے آپ میری ان باتوں پر عمل کریں گے اور آئ ٹی دنیا پر اچھا کام کر کے ایک اچھا ممبر ہونے کا ثبوت پیش کریں گے۔۔۔۔۔۔اور
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام
کو منفرد بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔۔
والسلام
آئ ٹی دنیا ڈاٹ کام
Bookmarks