*اک شخص کو چاہا تھا تاروں کی طرح ہم نے
اک شخص کو چاہا تھااپنوں کی طرح ہم نے
اک شخص کو سمجھا تھا پھولوں کی طرح ہم نے
وہ شخص قیامت تھا کیا اس کی کریں باتیں
دِن اس کیلئے پیدا، اور اس کی ہی تھیں راتیں
کم ملتا کسی سے تھا ہم سے تھیں ملاقاتیں
رنگ اس کا شہابی تھا زلفوں میں تھیں مہکاریں
آنکھیں تھیں کہ جادو تھا پلکیں تھیں کہ تلواریں
دشمن بھی اگر دیکھے، سوجان سے دل ہارے
کچھ تم سے وہ ملتا تھا باتوں میں شباہت تھی
ہاں تم سا ہی لگتا تھا شوخی میں شرارت میں
لگتا بھی تمہی سا تھا دستور محبّت میں
وہ شخص ہمیں اک دِن اپنوں کی طرح بھولا
تاروں کی طرح ڈوبا پھولوں کی طرح ٹوٹا
پھر ہاتھ نہ آیا وہ ، ہم نے تو بہت ڈھونڈا
تم کس لئے چونکے ہو!!!
تم کس لئے چونکے
*ہوکب ذکر تمہارا ہے
کب تم سے تقاضا ہے،کب تم سے شکایت ہے
اک تازہ حکایت ہے سن لو تو عنایت ہے..
Bookmarks