کیا حال ہے دوستو
امید ہے ٹھیک ہوں گے
میں آج آپ کو بتاؤں گا کہ آپ اپنا موبائل آن لائن کیسے چیک کرسکتے ہیں کہ
یہ تھری جی اور فورجی پاکستان میں سپورٹ کرتا ہے یا نہیں
اس لیے کوئی بھی فون خریدنے سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ آپ کی موجودہ نیٹ ورک کمپنی کا تھری جی، فور جی یا ایل ٹی ای انٹرنیٹ اس پر چلے گا یا نہیں۔ اس کے لیے آپ کو دکاندار کا احسان لینے کی ضرورت نہیں، یہ آپ آن لائن بھی باآسانی چیک کر سکتے ہیں
یہ چیک کرنے کے لیے کہ کون سا اسمارٹ فون کون سا انٹرنیٹ چلا سکتا ہے اس کے لیے ’’وِل مائی فون ورک‘‘ کی ویب سائٹ پر جائیں
www.willmyphonework.net
اس ویب سائٹ پر اسمارٹ فون کے تقریباً تمام معروف ماڈلز کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ممالک کی بھی ایک لمبی فہرست موجود ہے، یعنی کسی بھی فون کے بارے میں کسی بھی ملک کے موبائل فون نیٹ ورکس کے حوالے سے تھری جی انٹرنیٹ کی سپورٹ کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔
یہ ویب سائٹ کھولنے کے بعد اپنے فون کی تفصیلات بتائیں۔ سب سے پہلے فون کی کمپنی منتخب کریں جیسے کہ سام سنگ، ایپل یا موٹرولا وغیرہ۔ اس کے بعد اس کا بالکل درست ماڈل منتخب کریں۔
اس کے نیچے ممالک ڈراپ ڈاؤن فہرست کی صورت میں موجود ہیں۔ اس میں سے اپنا مطلوبہ ملک منتخب کریں۔ درست ملک کا انتخاب کرنے کے بعد اس کی موبائل نیٹ ورک کمپنیز کی فہرست آجائے گی۔ اس میں سے اپنی مطلوبہ کمپنی کا انتخاب کریں۔
امید ہے آپ تمام دوستوں کو میرا تھریڈ پسندآیا ہوگا
کوئی کمی رہ گئی ہو تو معاف کیجیے
اللہ حافظ
Bookmarks